Inquilab Logo

نسیم شاہ آئی سی سی انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ سے باہر

Updated: January 02, 2020, 5:07 PM IST | Agency | Islamabad

تیز گیند باز نسیم شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر کرکٹ ٹیم میں پہلے ہی ڈیبیو کرنےکی وجہ سے اعلان کردہ آئی سی سی انڈر ۱۹؍ورلڈ کپ ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔

نسیم شاہ ۔ تصویر : آئی این این
نسیم شاہ ۔ تصویر : آئی این این

 اسلام آباد : ۱۶؍سالہ تیز گیند باز نسیم شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر کرکٹ ٹیم میں پہلے ہی  ڈیبیو کرنےکی وجہ سے  اعلان کردہ آئی سی سی انڈر ۱۹؍ورلڈ کپ ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔
 پی سی بی نے دلیل دی ہے کہ نومبر میں نسیم پاکستان کی سینئر ٹیم کیلئے آغاز کر چکے ہیں۔ ایسے میں انہیں جونیئر ٹیم میں نہیں رکھا جا سکتا ہے  جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنی انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر چکا تھا جس میں نسیم کا نام شامل تھا۔
 سولہ سال۲۷۹؍ دن کی عمر کے نسیم آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں قدم رکھنے والے سب سے نوجوان کرکٹر بنے تھے، انہوں نے برسبین میں پاکستان کیلئے پہلے ٹیسٹ میں قدم رکھاتھا۔ انہوں نے اس کے بعد سے ۲؍ اور ٹیسٹ کھیلے ہیں اور کراچی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ۵؍ وکٹ لئے تھے جس میں پاکستانی ٹیم ۲۶۳؍ رن سے جیت رہی تھی اور سیریز بھی جیتی تھی۔
 انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ اور پاکستان کی سینئر ٹیم کی میزبانی میں بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے پروگرام کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اپنے اسٹار نوجوان گیندباز کو جونیئر ٹیم سے ہٹا لیا ہے۔ پی سی بی کے ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا’’آئی سی سی انڈر ۱۹؍ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ بنانے کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔ نسیم نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کے طور پر ڈیبیو کیاہے۔ پی سی بی نے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں جونیئر ٹیم سے ہٹا لیا ہے تاکہ ان کی جگہ دیگر کسی کھلاڑی کو عالمی کپ میں اترنے کا موقع مل سکے۔  
 وسیم خان نے کہا نسیم کے ہٹنے سے اگرچہ پاکستان کے آئی سی سی انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں مضبوطی سے چیلنج پیش کرنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہمارے سلیکٹرس نے عالمی کپ کیلئے ایک مضبوط ٹیم اتاری ہے جن میں تجربہ کی کوئی کمی نہیں ہے اور چیلنج رکھنے کو تیار ہے۔  انہوں نے کہا نسیم اب پاکستان کی ٹیم میں برقرار رہیں گے اور گیندبازی کوچ وقار یونس کی رہنمائی  میں تیاری کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو سیریز کیلئے بھی دستیاب رہیں گے۔ سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔اس سے قبل محمد وسیم جونیئر انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ اور دورۂ جنوبی افریقہ میں پاکستان انڈر ۱۹؍کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں  تیز گیندباز نے دونوں ایونٹس میں۳۔۳؍ وکٹ  لئے تھے جبکہ دورۂ سری لنکا میں محمد وسیم جونیئر نے۷؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔  

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK