• Mon, 01 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلسطین کےبین الاقوامی ایتھلیٹ علّام العمور اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شہید

Updated: August 29, 2025, 1:02 PM IST | Agency | Gaza

غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بین الاقوامی  ایتھلیٹ علّام العمور شہید ہوگئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے دی، جس کے مطابق العمور اس وقت ایک امدادی خوراک کا پیکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Palestinian international athlete Allam Al-Amour. Photo: INN
فلسطین کے بین الاقوامی ایتھلیٹ علّام العمور کی۔ تصویر: آئی این این

غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بین الاقوامی  ایتھلیٹ علّام العمور شہید ہوگئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے دی، جس کے مطابق العمور اس وقت ایک امدادی خوراک کا پیکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
 فلسطینی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’فلسطینی ایتھلیٹکس فیڈریشن نوجوان  ایتھلیٹ علّام العمور کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتی ہے۔‘‘ فیڈریشن نے مزید بتایا کہ العمور مغربی ایشیا چمپئن شپ میں ۵؍ہزار میٹر کی دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیت چکے تھے۔ وہ اسرائیلی فوج کی گولی سے ایک امدادی پیکٹ حاصل کرنے کی کوشش کے وقت شہید ہوئے۔ ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
 فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’’انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ ان کا انجام گولی سے ہوگا، بجائے اس کے کہ ان کے ہاتھ میں اپنے کے خاندان کیلئے خوراک ہو۔ علّام کی آخری دوڑ ایسی ہی تھی جو دوڑ کے میدان میں نہیں تھی بلکہ آخرت کی طرف ایک دردناک دوڑ تھی، جو اپنے پیچھے ایک دل چھو لینے والی کہانی اور چاہنے والوں اور اپنی ثابت قدمی اور برتری کے بارے میں سننے والے ہر فرد کے دلوں میں ایک اچھی یاد چھوڑ گئے۔‘‘ واضح رہے کہ بدھ کےروز فلسطینی فٹ بال اسوسی ایشن کے سربراہ جبریل الرجوب نے بتایا  تھاکہ اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں ۷۷۴؍ فلسطینی کھلاڑیوں کی جانیں جانے کے بعد فلسطینی کھیلوں پر ایک آفت آئی  ہوئی ہے۔‘‘ الرجوب نے مزید بتایا کہ ۱۵؍ اسپورٹس صحافی بھی شہید ہوئے ہیں اور مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں ۲۸۸؍اسپورٹس سہولیات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK