Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیرس سینٹ جرمین کا جادو چل گیا، عثمان کے گول سے فائنل میں داخل

Updated: May 07, 2026, 3:08 PM IST | Berlin

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )کی فٹ بال ٹیم نے چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں بائرن میونخ کو ۱۔۱؍گول سے برابر کرکے مجموعی طور پر ۵؍ کے مقابلے میں ۶؍گول سے شکست دے دی اور مسلسل دوسری بار فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Ousmane.Photo:X
عثمان ڈیمبیلے:تصویر:ایکس

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )کی فٹ بال ٹیم نے چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں بائرن میونخ کو ۱۔۱؍گول سے برابر کرکے مجموعی طور پر ۵؍ کے مقابلے میں ۶؍گول سے شکست دے دی اور مسلسل دوسری بار فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں پی ایس جی اور بائرن میونخ کے درمیان مقابلہ ۱۔۱؍ گول سے برابر رہا تاہم پہلے مرحلے میں ۴۔۵؍ کی برتری کی بدولت پیرس سینٹ جرمین نے مجموعی طور پر ۵۔۶؍ کے سکور سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

 

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’جَن نائیکن‘‘ کے نئے ویڈیو نے دھوم مچادی، وجے کے نام کے ساتھ جڑا خاص ٹائٹل


کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں عثمان ڈیمبیلے نے گول کر کے پی ایس جی کو برتری دلا دی تھی جس کے بعد بائرن میونخ کی ٹیم شدید دباؤ کا شکار رہی حالانکہ ہیری کین نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا لیکن یہ کوشش اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے نہ بچا سکی۔ 
میچ کے دوران ریفری کے بعض فیصلے متنازع رہے اور بائرن میونخ نے پنالٹی کی اپیلیں بھی کیں جنہیں مسترد کر دیا گیا جبکہ پی ایس جی کے گول کیپر اور دفاعی لائن نے بہترین کھیل پیش کر کے حریف ٹیم کے حملوں کو ناکام بنایا۔ 

یہ بھی پڑھئے:یوپی: ۷۵؍ اضلاع کے بہترین پکوانوں کی فہرست جاری، بریانی اور گلوٹی کباب جیسے نان ویج پکوان نظر انداز


واضح رہے کہ اب چیمپئنز لیگ کا فائنل ۳۰؍ مئی کو بڈاپسٹ میں پی ایس جی اور آرسنل کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بائرن میونخ کے کوچ ونسنٹ کومپنی نے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حریف ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK