Inquilab Logo

وسئی ویرار میراتھن کیلئے پارول چودھری کو سفیر بنایا گیا

Updated: November 08, 2023, 11:45 AM IST | Abdul Karim Qasim Ali | Mumbai

میراتھن کے ۱۱؍ویں ایڈیشن کیلئے کارپوریشن نے بہت سی سہولتیں فراہم کی ہیں۔

Parul Chaudhary. Photo: INN
پارول چودھری۔ تصویر:آئی این این

۱۰؍دسمبر ۲۰۲۳ء کو ہونے والی وسئی ویرار میراتھن کیلئے ایتھلیٹ پارول چودھری کو سفیرمقرر کیا گیاہے۔ خیال رہے کہ پارول چودھری نے چین کے ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز۲۰۲۲ء کے ۵۰۰۰؍میٹر کی دوڑ کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ 
 وسئی ویرار میراتھن کا ۱۱؍واں ایڈیشن ۱۰؍دسمبر ۲۰۲۳ء کو منعقد کیا جانے والا ہے۔ اس میں مختلف زمروں کی ریس ہونے والی ہے اور عمر کے ہر طبقے کے افراد اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ بچوں سے لے کر بزرگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن نے پوری تیاری کی ہے۔ منگل کو وسئی ویرار میونسپل کارپوریشن کے کمشنر انل کمار پوار نے میراتھن کی تفصیلات بیان کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سال اس میراتھن میں ۱۶؍ ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ ہم نے رنرس کیلئے بہت سے انتظامات کئے ہیں مثلاً اسپتال کی سہولت، ڈاکٹرس بائیک پر سوار ہوں گے، امسال رجسٹریشن کی فیس میں بھی اضافہ نہیں کیا گیاہے۔ ریلوے اسٹیشن سے پک اپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور ریلوے نے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے۔میراتھن کی انعامی رقم کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ کل رقم ۵۴؍لاکھ روپے ہے۔ فُل میراتھن جیتنے والے کو ۳؍لاکھ روپے، ہاف میراتھن جیتنے والے کو ۲؍لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی عمر دراز افرادکیلئے ۱۱؍ کلومیٹر اور ۱۴؍ سے ۱۶؍برس کی عمر کے طلبہ کیلئے بھی کم فاصلے کی میراتھن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ قومی سطح کی میراتھن ہے اور ہندوستانی ایتھلیٹ اسوسی ایشن نے اس کی مارکنگ کی ہےاس لئے ہماری میراتھن کی اہمیت اس کی وجہ سے بڑھ جاتی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK