پارول چودھری ڈرامائی انداز میں ۲۰۲۳ء ایشین گیمز میں خواتین کی ۵۰۰۰؍ میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والی تیسری ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔
EPAPER
Updated: October 04, 2023, 10:12 AM IST | Agency | Hangzhou
پارول چودھری ڈرامائی انداز میں ۲۰۲۳ء ایشین گیمز میں خواتین کی ۵۰۰۰؍ میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والی تیسری ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔
پارول چودھری ڈرامائی انداز میں ۲۰۲۳ء ایشین گیمز میں خواتین کی ۵۰۰۰؍ میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیتنے والی تیسری ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ پارول جاپان کی ریریکا ہیروناکا کے پیچھے برتری حاصل کرنے سے پہلے زیادہ تر ریس میں پیچھے رہیں ۔ پارول آخری چند میٹر تک ہیروناکا سے پیچھے تھیں ، جس میں انہوں نے آگے بڑھ کر گولڈ میڈل جیتا۔ پارول نے منگل کو۱۴ء۷۵:۱۵؍ کا وقت لیا۔ اس سے قبل انہوں نے ۳۰۰۰؍میٹر خواتین کی اسٹیپل چیس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ پارول کا طلائی۲۰۲۳ء کے ایشیائی کھیلوں میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں ہندوستان کا تیسرا طلائی ہے۔