• Tue, 17 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پتھم نسانکا کی سنچری، آسٹریلیا کو ہرا کر سری لنکا سپر۸؍ میں

Updated: February 17, 2026, 4:03 PM IST | Mumbai

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد پتھم نسانکا ( ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍رن) اور کوسل مینڈس (۵۱) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۳۰؍ویں میچ میں آسٹریلیا کو ۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Sri Lankan Player.Photo:PTI
سری لنکن کھلاڑی۔ تصویر:پی ٹی آئی

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد پتھم نسانکا ( ناٹ آؤٹ ۱۰۰؍رن) اور کوسل مینڈس (۵۱) کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے پیر کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ۳۰؍ویں میچ میں  آسٹریلیا کو ۱۲؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے سپر ایٹ میں جگہ پکی کر لی ہے۔ وہیں اس شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہیں اب آئرلینڈ اور سری لنکا پر انحصار کرنا پڑے گا۔ پتھم نسانکا کو ان کی شاندار سنچری پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر۲‘‘ کی شوٹنگ میں قواعد کی خلاف ورزی پر بی ایم سی سخت

۱۸۲؍رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں کوسل پریرا (ایک ) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد پتھم نسانکا اور کوسل مینڈس نے اننگز کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے ۹۳؍رنز جوڑے۔ مارکس اسٹوئنس نے ۱۳؍ویں اوور میں کوسل مینڈس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو  توڑ دیا۔ کوسل مینڈس نے۳۸؍ گیندوں میں ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۵۱؍  رنز بنائے۔ سری لنکا نے ۱۸؍ اوورز میں دو وکٹوں پر۱۸۴؍ رنز بناکر میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاتھم نسانکا نے ۵۲؍ گیندوں میں۱۰؍ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست ۱۰۰؍ رنز بنائے۔ پون رتنائیکے نے ۱۵؍ گیندوں میں ناقابل شکست ۲۸؍ رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:رِچاچڈھانے اپنے کریئر کے ابتدائی تجربے کا ذکر کیا، قابلِ اعتماد شخص نے دھوکہ دیا تھا

اس سے قبل  کپتان مچل مارش (۵۴) اور ٹریوس ہیڈ (۵۶) کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ۹؍وکٹوں پر ۱۸۱؍ رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کے لیے مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے۱۰۴؍ رنز جوڑ کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ دوشان ہیمانتھا نے نویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے شراکت توڑ دی۔ ٹریوس ہیڈ نے۲۹؍ گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ۵۶؍ رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں ڈنتھ ویللاج نے کیمرون گرین (۳) کو آؤٹ کیا۔ ہیمنتھا نے ۱۱؍ویں اوور میں مچل مارش کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو تیسری کامیابی دلائی۔ مچل مارش نے ۲۷؍ گیندوں میں ۸؍ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ۵۴؍ رنز بنائے۔ اس کے بعد جوش انگلیس (۲۲) اور گلین میکسویل (۲۷) کے علاوہ کوئی اور آسٹریلیائی بلے باز سری لنکا کے بولنگ  اٹیک کے خلاف دُہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ آسٹریلیا نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں نو وکٹ پر ۱۸۱؍ رنز بنائے۔  سری لنکا کی جانب سے دوشن ہیمنتھا نے تین اور دشمناتا چمیرا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ مہیش تھیکشنا، ڈنتھ ویللاج اور کامندو مینڈس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK