Inquilab Logo

ہم ریئل کو ہرانے کی کوشش کریں گے: پیپ گارڈیالا

Updated: February 26, 2020, 11:10 AM IST | Agency | Madrid

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب بدھ کی دیر رات چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ کے پہلے مرحلے کے میچ میں اپنی ساکھ بچانے کیلئے ریئل میڈرڈ سے مقابلہ کرے گا۔ یہ میچ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے گھریلو میدان سنٹیاگو برنابیو میں کھیلا جائے گا۔ مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالانے کہا کہ ہم میڈرڈ کے میدان پر جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

پیپ گارڈیالا ۔ تصویر : آئی این این
پیپ گارڈیالا ۔ تصویر : آئی این این

  میڈرڈ : مانچسٹر سٹی فٹبال کلب بدھ کی دیر رات چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍ کے پہلے مرحلے کے میچ میں اپنی ساکھ بچانے کیلئے ریئل میڈرڈ سے مقابلہ کرے گا۔ یہ میچ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے گھریلو میدان سنٹیاگو برنابیو میں کھیلا جائے گا۔ مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالانے کہا کہ ہم میڈرڈ کے میدان پر جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتاہے لیکن ہم سنٹیاگو برنابیو میں  ریئل کو شکست دینے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ ریئل میڈرڈ کو گھریلو لیگ لالیگا میں لیوانتے کے ہاتھوں صفر۔ ایک سے شکست ہوئی تھی جبکہ انگلش پریمیر لیگ میں سٹی نے لیسسٹر سٹی کو صفر۔ ایک سے ہرایا تھا۔ سٹی نے ۳؍مرتبہ پریمیر لیگ خطاب جیتا ہے اور چند گھریلو کپ بھی جیتے ہیں لیکن وہ چمپئن لیگ میں ناکام رہی ہے اور گارڈیالا کو اس میں کامیابی کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن وہ اب تک کامیاب نہیں ہوپائے ہیں۔دوسری طرف ریئل کے کوچ زین الدین زیدان نے کہاکہ چمپئن لیگ میں ہم بھرپور قوت کے ساتھ کھیلیں گے اور حریف ٹیم کو مات دیں گے۔ زیدان نے تصدیق کردی تھی کہ ایڈین ہیزارڈ پورے سیزن کیلئے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ لالیگا کے پچھلے میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK