Inquilab Logo

گیند چمکانے کیلئے تھوک کی عادت سے نجات کیلئے مشق ضروری: آراشون

Updated: May 23, 2020, 5:01 AM IST | New Delhi

ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کا خیال ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال کرنے کی عادت سے نجات کیلئے مشق کرنی ہو گی ۔

Ashwin. Photo: INN
اشون۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کا خیال ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال کرنے کی عادت سے نجات کیلئے مشق کرنی ہو گی ۔کرکٹ میں گیند پر چمک لانے کے لئے تھوک کا استعمال کرنا دہائیوں پرانی روایت ہے لیکن منہ سے ہونے والی بیماری کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تکنیکی کمیٹی نے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین ہندوستان کے سابق لیگ اسپنر اور کپتان انل کمبلے ہیں ۔
 آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلس کے گیند باز اشون نے اپنی ٹیم کے انسٹاگرام لائیو سیشن میں کہا کہ میرے لئے ایک بولر کے طور پر گیند پر تھوک لگانا ایک فطری عمل ہے اور اس سے بچنے کے لئے مجھے مشق کرنا ہوگی تاکہ یہ عادت چھوٹ سکے۔۳۳؍ سالہ اشون نے کہا کہ کورونا کے بعد کی دنیا میں بولر ابھی وکٹ لینے کے بعد اس اسٹائل میں ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ جشن نہیں منا پائیں گے جیسے پہلے منایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ۷۰۔۸۰ء کی دہائی میں وکٹ گرنے کے بعد فیلڈر اپنی جگہ کھڑے رہ کر تالیاں بجاتے تھے اور وہیں سے بولر کو شاباشی دیتے تھے۔ اشون نے کہا کہ وکٹ گرنے کے بعد بولر کو پاس آکر گلے لگانا اور تمام کھلاڑیوں کا ایک جگہ جمع ہو جانا یہ تو حال کی باتیں ہیں ۔ اگرچہ نئے حالات سے آگاہ ہونے میں وقت لگے گا لیکن سب کو حالات کو تسلیم کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK