Inquilab Logo Happiest Places to Work

پراگنانندھا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے گلوبل چیس ٹور جیت لیا

Updated: August 28, 2026, 4:05 PM IST | New Delhi

ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پراگنانندھا نے دفاعی چیمپئن فابیانو کاروانا کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے باوقار گرینڈ چیس ٹور (جی سی ٹی) کا خطاب جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ یہ خطاب جیتنے والے پہلے ہندوستانی شطرنج کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Praggnanandha.Photo:X
پراگنانندھا- تصویر:ایکس

ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پراگنانندھا نے دفاعی چیمپئن فابیانو کاروانا کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے باوقار گرینڈ چیس ٹور (جی سی ٹی) کا خطاب جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ یہ خطاب جیتنے والے پہلے ہندوستانی شطرنج کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایران: باقر قالیباب کی اسکاٹ بیسنٹ پر تنقید، کہا اپنےعوام کی ضروریات پر توجہ دیں

پراگنانندھا فائنل کے آخری دن کاروانا سے چھ پوائنٹس پیچھے تھے اور کلاسیکل مقابلوں کے بعد اسکور  ۳۔۹؍ تھا۔ خطاب ان کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا تھا، لیکن ۲۱؍ سالہ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر نے ریپڈ مرحلے میں زبردست واپسی کرتے ہوئے دونوں مقابلے جیت لیے اور دباؤ ختم کرکے برتری حاصل کرلی۔ چنئی میں پیدا ہونے والے پراگنانندھا نے اس کے بعد چار سخت بِلٹز مقابلوں میں بھی اپنا اعصاب قابو میں رکھا۔ کاروانا کے شدید دباؤ کے باوجود انہوں نے پُرسکون انداز میں کھیل جاری رکھا اور مجموعی طور پر۱۳۔۱۵؍ سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھئے:آشا بھوسلے کی آواز میں ریکارڈ ہوا آخری فلمی نغمہ ۸؍ ستمبر کو ریلیز ہوگا

اس تاریخی فتح پر پراگنانندھا کو ۲؍لاکھ امریکی ڈالر، تقریباً ۶۷ء۱؍کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔ اس کے علاوہ انہیں اگلے سال کے گرینڈ چیس ٹور میں براہ راست شرکت کا حق بھی حاصل ہوگیا۔ سینٹ لوئس میں آخری دن چھ پوائنٹس کے خسارے سے واپسی ان کے کریئر کی یادگار کارکردگیوں میں شمار ہوگی۔یہ کامیابی پراگنانندھا کی  ۲۰۲۶ء کی شاندار مہم میں ایک اور بڑا سنگ میل ہے اور اس سے بین الاقوامی شطرنج کے سرکٹ میں دنیا کے نمایاں نوجوان کھلاڑیوں میں ان کی حیثیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK