Inquilab Logo

پریمیر لیگ :محمد صلاح پنالٹی سے چوکے، لیسسٹر کے ہاتھوں لیورپول کی شکست

Updated: December 30, 2021, 12:32 PM IST | Agency | Leicester

صلاح کو۱۶؍ویں منٹ میں پنالٹی ملی لیکن ان کے کمزور شاٹ کو مخالف گول کیپر نے بچا لیا، آخری بار صلاح ۲۰۱۷ء میںپنالٹی میں ناکام رہےتھے

Luckman scored the only winning goal for Leicester City.Picture:Agency
لیسسٹر سٹی کی طرف سے لک مین نےجیت دلانے والا واحد گول کیا۔ تصویر:ایجنسی

لیورپول کی شکست اور محمد صلاح  کا پنالٹی سے چوکنا ، یہ دونوں ہی باتیں فٹ بال شائقین کو ناممکن  معلوم ہوتی ہیں لیکن دونوں ہی باتیں یہاںکنگ پاور اسٹیڈیم میںہوئیں جب پریمیر  لیگ کے ایک میچ میں  لیسسٹر سٹی کے ہاتھوں  لیورپول کو۰-۱؍ سے شکست  کا سامنا کرنا پڑا ۔  اس ہار کے ساتھ ہی لیورپول  کی  خطاب جیتنے کی امیدوں کو دھچکا لگا  ہے۔  منگل کو کھیلے گئے میچ میں لیسسٹرنے لیورپول کو۰-۱؍سے شکست دی۔  پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ  پوزیشن پر  پر قابض مانچسٹر سٹی بدھ کے میچ میں برینٹ فورڈ کو  اگرشکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو  اپنی برتری کو وہ ۹؍پوائنٹس تک بڑھا دے گی۔سٹی نے اب تک لگاتار ۹؍ میچ جیتے ہیں اور آخری تین میچوں میں۱۷؍ گول کیے ہیں۔  لیورپول کے اسٹار فارورڈ محمد صلاح اور سادیو مانے اگلے ہفتے افریقن کپ آف نیشنز کھیلنے جا رہے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں اپنی قومی ٹیموں کے ساتھ تاخیر سے جڑنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ تہوار کے سیزن میںوہ اپنی ٹیم کیلئے تعاون دے سکیںلیکن  ان کا ٹیم ہونا  ٹیم کو جیت نہیںدلا سکا ۔ واضح رہےکہ لیور پول پوائنٹس ٹیبل میںدوسری پوزیشن پر ہے۔مذکورہ میچ میں صلاح کو۱۶؍ویں منٹ میں پنالٹی ملی لیکن ان کے کمزور شاٹ کو مخالف گول کیپر نے بچا لیا۔ ۱۶؍ کوششوں میںایسا پہلی بار ہوا ہے کہ صلاح  پنالٹی کوگول میں نہیں بدل سکے ۔آخری بار وہ اکتوبر۲۰۱۷ء  میں  پنالٹی  کافائدہ اٹھانے میں ناکام رہے تھے۔ لیورپول اور چیلسی کے۴۱؍ پوائنٹس ہیں اور دونوں سٹی سے ۶؍پوائنٹ پیچھے ہیں۔ تینوں ٹیموں نے۱۹؍ میچ کھیلے ہیں۔ دیگر میچوں میں کرسٹل پیلس نے ناروچ کو۰-۳؍ سے شکست دی۔ اس دوران ویسٹ ہیم نے واٹفورڈ کو۱-۴؍ سے مات دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK