• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرو کبڈی لیگ:بنگال واریئرس نے منندر سنگھ کو کپتان مقرر کیا

Updated: November 24, 2023, 11:16 AM IST | Agency | Kolkata

 پرو کبڈی لیگ(پی کے ایل) کے ۱۰؍ویں سیزن کا بہت جلد آغاز ہونے والا ہے۔اس سیزن کو سابق چمپئن بنگال واریئرس سنسنی خیز بنانے کی خواہاں ہیں۔

Maninder Singh is the star player of Bengal Warriors. Photo: INN
بنگال واریئرس کے اسٹار کھلاڑی منندر سنگھ۔۔ تصویر : آئی این این

پرو کبڈی لیگ(پی کے ایل) کے ۱۰؍ویں سیزن کا بہت جلد آغاز ہونے والا ہے۔اس سیزن کو سابق چمپئن بنگال واریئرس سنسنی خیز بنانے کی خواہاں ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنگال واریئرس نے ٹاپ ریڈر منندر سنگھ کو احمد آباد میں ۲؍ دسمبر سے شروع ہونے والے آئندہ سیزن کیلئے اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ منندر سنگھ، جو ۲۰۱۷ء سے بنگال واریئرس کے ساتھ ہیں ، نے ۲۰۱۹ءمیں اپنے پہلے پرو کبڈی لیگ خطاب کے لئے ٹیم کی کپتانی کی تھی۔
واضح رہے کہ پی کے ایل کے سیزن ۔۱۰؍ سے پہلے، بنگال واریئرس نے کھلاڑیوں کی نیلامی میں منندر کو۲؍کروڑ۱۲؍ لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا۔اس رقم کے ساتھ ہی وہ لیگ کے تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے تھے۔ ۳۳؍ سالہ ریڈر بنگال واریئرس کے سب سے متاثر کن کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو امید کر رہے ہوں گے کہ پی کے ایل میں ان کی کارکردگی میں مزید بہتر ہوگی۔
 منندرسنگھ نے کہا’’میں اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتا تھا کہ بنگال واریئرس نے مجھے سیٹ اپ میں واپس لایا ہے۔ مجھے اس ٹیم کے ساتھ واپس آنے اور کپتان نامزد کرنے پر فخر ہے۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جسے میں پوری قوت سے نبھانے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ یہ ایک خاص سیزن ہے اور میں میدان پر اور اپنے مداحوں کے سامنے واپس آنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ اس سال کیپری اسپورٹس میں ہمارے پاس نئے مالکان اور انتظامیہ ہیں اور وہ شروع سے ہی بہت معاون رہے ہیں۔‘‘
دریں اثنا بھاسکرن نے کہا کہ’’منندر پی کی ایل کے بہترین ریڈرس میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے۔ وہ ماضی میں بنگال واریئرس کے کلیدی کھلاڑی رہے ہیں اور وہ یقینی طور پر اس سال بھی ایک کپتان اور ریڈر دونوں کے طور پر اہم کردار ادا کریں گے۔ ہم دوسری بار ٹرافی اٹھانا چاہتے ہیں ۔ نوجوان کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور ان کا تجربہ یقینی طور پر ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
 بنگال واریئرس پی کے ایل کے ۱۰؍ویں سیزن میں اپنی مہم کا آغاز ۴؍دسمبر کو بنگلورو بلز کے خلاف احمد آباد میں کرےگا۔کانٹیکٹ اسپورٹس کے سینئر نائب صدر اپوروا گپتانے کہا ’’منندر سنگھ ملک کے مضبوط کبڈی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ہم اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتے کہ وہ بنگال واریئرس کے کپتان ہوں گے۔ ان کی قائدانہ خصوصیات بے مثال ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK