• Mon, 05 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرو ریسلنگ لیگ نیلامی کا اختتام: ۶۳؍ پہلوانوں پر۱۱؍ کروڑ کی برسات

Updated: January 04, 2026, 9:04 PM IST | New Delhi

ہندوستانی کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی ) سے تسلیم شدہ پرو ریسلنگ لیگ ۲۰۲۶ء کے پانچویں سیزن کی نیلامی ریکارڈ ساز بولیوں کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ انفرادی بولیوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ حتمی ہتھوڑا گرانے کے بعد، چھ فرنچائز نے مجموعی طور پر ۶۳؍ملکی اور غیر ملکی پہلوانوں کو اپنے ساتھ جوڑا۔

Pro Wrestling League.Photo:INN
پرو ریسلنگ لیگ۔ تصویر :آئی این این

ہندوستانی کشتی فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی ) سے تسلیم شدہ پرو ریسلنگ لیگ ۲۰۲۶ء کے پانچویں سیزن کی نیلامی ریکارڈ ساز بولیوں کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ انفرادی بولیوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ حتمی ہتھوڑا گرانے کے بعد، چھ فرنچائز نے مجموعی طور پر  ۶۳؍ملکی اور غیر ملکی پہلوانوں کو اپنے ساتھ جوڑا۔ہفتے کی شام ہونے والی اس نیلامی میں ۶؍ فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی پہلوانوں پر مجموعی طور پر۱۱؍ کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی۔
تاریخ کی مہنگی ترین کھلاڑی جاپان کی لیجنڈری پہلوان اور دو بار کی اولمپک میڈلسٹ یوئی سوساکی رہیں جنہیں ہریانہ تھنڈرز نے ۶۰؍لاکھ روپے میں خرید کر لیگ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ پرو ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل ) کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی بولی ہے۔ ہریانہ نے اس بولی میں ممبئی دنگلز اور ٹائیگرز آف ممبئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی۔پولینڈ کے سپر ہیوی ویٹ پہلوان رابرٹ بارن مردوں کی کیٹیگری میں سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، جنہیں مہاراشٹر کیسری نے ۵۵؍ لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:غلط معاشی پالیسیوں کے باعث پھل پیدا کرنے والوں کی روزی روٹی خطرے میں

انتم پنگھال  ہندوستان سب سے مہنگے کھلاڑی  تھے،اس نوجوان اسٹار کو یوپی ڈومینیٹرز نے ۵۲؍ لاکھ روپے میں خریدا۔ انڈر۲۳؍ ورلڈ  چمپئن  سجیت کلکل کو دہلی دنگل واریئرز نے ۵۲؍ لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
پیرس اولمپک کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے پہلوان امن سہراوت کو ٹائیگرز آف ممبئی دنگل نے ۵۱؍ لاکھ روپے میں سائن کیا۔اس نیلامی کے بعد مجموعی طور پر۱۶؍ ممالک (بشمول جاپان، ایران اور امریکہ) کے پہلوانوں کی شرکت یقینی ہو گئی ہے۔ یوپی ڈومینیٹرز نے اپنے ۲؍ کروڑ کے بجٹ میں سے سب سے زیادہ ۹۴ء۱؍کروڑ روپے خرچ کیے۔ دہلی دنگل واریئرز کے پاس نیلامی کے اختتام پر سب سے زیادہ ۲۲؍ لاکھ روپے بچ گئے۔ نیلامی کے عمل میں ۲۵۰؍ سے زیادہ پہلوان فہرست میں شامل تھے۔ نیلامی کے بعد، جاپان، ایران اور امریکہ جیسے کھیل کی طاقتوں سمیت کل ۱۶؍ ممالک کا نمائندگی پی ڈبلیو ایل ۲۰۲۶ء  میں یقینی ہو گئی ہے۔ یہ لیگ ۱۵؍ جنوری سے ۲؍ فروری ۲۰۲۶ء کے درمیان منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:رامائن فلم: ۴؍ہزار کروڑ کی رامائن فلم میں’’اوتار‘‘ کی ٹیکنالوجی کا استعمال

منتخب پہلوانوں میں اولمپک اور عالمی چمپئن ، اولمپک اور عالمی چمپئن  شپ میڈل یافتہ، براعظمی چمپئن  اور بیچ ریسلنگ چمپئن  شامل ہیں۔ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر سنجے سنگھ نے نیلامی کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہترین پہلوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ لیگ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ پرو ریسلنگ لیگ ۲۰۲۶ء کا انعقاد  ۱۵؍جنوری سے ۲؍ فروری ۲۰۲۶ء کے درمیان دہلی (این سی آر) میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK