Inquilab Logo

ایمباپے کے گول کی بدولت پی ایس جی فائنل میں داخل

Updated: April 05, 2024, 11:37 AM IST | Agency | Paris

فرینچ کپ کے مقابلے میں فاتح ٹیم نے رینیس کو ایک صفر سے ہرادیا۔

Kylian Mbappé. Photo: INN
کیلین ایمباپے ۔ تصویر : آئی این این

پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی)کیلین ایمباپے کے گول سے فرینچ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ۲۵؍سالہ فرانسیسی کپتان ایمباپے نے ۴۰؍ویں منٹ میں ایک گول کے ساتھ اپنی افادیت برقرار رکھی۔ ایمباپے کا شاٹ رینیس کے کھلاڑی سے ٹکراکر گول پوسٹ میں چلا گیا اور پی ایس جی کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ اسٹیڈ رینیس کے خلاف ایک صفر کی اس جیت کے ساتھ ہی پیرس سینٹ جرمین نے فرینچ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔ 
  پارک ڈیس پرنسز میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں کے پہلے ہاف میں پی ایس جی نے رینیس پر لگاتار حملہ کیا۔ پی ایس جی نے کُل ۶؍ شاٹس مارے جبکہ مہمانوں نے ۳؍مرتبہ جوابی حملہ کرکے دلچسپ مقابلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے لگاتار حملوں کے باوجود کھیل پہلے ۴۰؍منٹ تک کوئی گول نہیں ہوسکا۔ ۳۷؍ویں منٹ میں ایمباپے کے پاس پنالٹی پر گول کرنے کا موقع تھا لیکن رینیس کے گول کیپرا سٹیو منڈاندا نے پنالٹی کو بچا کر کھیل کو بغیر کسی گول کے برقرار رکھا تھا۔ 
  ۲۵؍ سالہ فرینچ کپتان نے ۴۰؍ویں منٹ میں ایک گول کے ساتھ اپنی ساکھ بحال کی جب ان کا شاٹ رینیس کے کھلاڑی سے ٹکرا کر گول پوسٹ میں چلا گیا۔ دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا تاہم دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے مواقع ملے۔ رینیس کے پاس مجموعی طور پر ۶؍ شاٹس تھے جب انہوں نے برابری کی کوشش کی جبکہ پی ایس جی کے پاس ۴؍ شاٹس تھے جب وہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کوپ ڈی فرانس کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کا مقابلہ اولمپک لیونیس سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK