Inquilab Logo

نیمار کے گول کی بدولت پی ایس جی فاتح

Updated: October 18, 2022, 12:40 PM IST | Agency | Paris

فرانس کی لیگ وَن میں پیرس کے کلب نے مارسیلے کو صفر۔ایک سے ہرادیا

Neymar Jr .Picture:INN
نیمار ۔ تصویر:آئی این این

فرانس کے چمپئن فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) کو  اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں اپنے روایتی حریف مارسیلے فٹبال کلب کو شکست دینے کیلئے جدوجہد کا سامنا کرناپڑا۔ لیگ وَن کے میچ میں پی ایس جی نے مارسیلے کو صفر۔ایک گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے اور ٹیبل پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔  اس میچ میں مارسیلے فٹبال کلب کا دفاع قابل تعریف تھا کیونکہ  اس کے کھلاڑیوں نے اسٹار کھلاڑیوں سے لیس پی ایس جی کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے مواقع فراہم نہیں کئے۔  اس میچ کے ہیرو برازیل سے تعلق رکھنے والے اسٹار نیمار رہے جنہو ںنے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی ٹیم پی ایس جی کیلئے فیصلہ کن گول کیا اور اپنی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے انجری ٹائم کے دوسرے  منٹ میں نیمار نے کائلیان ایمباپے کی مدد سے ٹیم کا اہم گول کیا اور صفر۔ ایک کی برتری دلائی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں پی ایس جی کی جانب سے بھی دفاعی کھیل کامظاہرہ دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے دونوں جانب سےکوئی گول نہیں ہوسکے اور صفر۔ ایک گول کے اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ اس میچ میں مارسیلے کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی ملا اس کے باوجود پی ایس جی کی ٹیم برتری کو دُگنا کرنے میں ناکام رہی ۔ اس فتح کے ساتھ پی ایس جی کے ۱۱؍ میچوں میں ۲۹؍ پوائنٹس ہیں اور اس نے دوسرے نمبرپر موجود لورینٹ سے۳؍پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس کے۱۱؍ میچوں میں  ۲۶؍ پوائنٹس ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK