Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی ایس ایل : راولپنڈیز کو بڑا دھچکا، نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے باہر

Updated: April 06, 2026, 9:06 PM IST | Karachi

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کے دوران راولپنڈیز کی ٹیم کو ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں اسٹار فاسٹ بالر نسیم شاہ سائیڈ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Naseem Shah.Photo:INN
نسیم شاہ۔ تصویر:آئی این این

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز مقابلوں کے دوران راولپنڈیز کی ٹیم کو ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں اسٹار فاسٹ بالر نسیم شاہ سائیڈ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرنچائز انتظامیہ نے ان کے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ راولپنڈیز کی انتظامیہ اور میڈیکل اسٹاف نسیم شاہ کی صحت کے حوالے سے محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں باؤلنگ کے دوران نسیم شاہ کو سائیڈ سٹرین  کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی ریکوری کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان کی جلد صحت یابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
 انتظامیہ کو امید ہے کہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد نسیم شاہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلےمیں ٹیم کو دوبارہ جوائن کر سکیں گے۔راولپنڈیز نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں نسیم شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں مکمل طبی و اخلاقی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
 پی ایس ایل؛ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ایک اہم میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے ۱۳؍ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ۱۶۷؍ رنز کا ہدف ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: اورنج کیپ کی دوڑ میں سمیر رضوی سب سے آگے

اسٹیو اسمتھ نے ۵۳؍ اور صاحبزادہ فرحان نے ۳۲؍ رنز بنائے، جوش فلپی ۱۸؍ اور عرفات منہاس ۶؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شان مسعود ۴۶؍ اور کپتان ایشٹن ٹرنر ۴؍ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے ۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزری جوزف اور سعود شکیل کے حصے میں ۱۔۱؍ وکٹ آئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: اورنج کیپ کی دوڑ میں سمیر رضوی سب سے آگے


قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو گوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں  ۷؍وکٹوں کے نقصان پر۱۶۶؍ رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے ۱۶۷؍رنز کا ہدف دیا۔ گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل ۵۹؍ اور بیون جیکبز ۴۹؍ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ملتان سلطانز کے محمد نواز نے ۳، عرفات منہاس نے  ۲؍ اور آشٹن ٹرنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK