Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم۱۷؍ اپریل کو آئے گی

Updated: April 06, 2026, 8:14 PM IST | Mumbai

اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘: کا مزاحیہ ٹریلر آخرکار ریلیز ہو گیا ہے۔ مداحوں کو اس فلم کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔ فلم میں پریش راول، وامیکا گبّی، اکشے کمار اور تبّو مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Akshay And Tabu.Photo:INN
اکشے اور تبو۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے لیجنڈری فلم میکر پریادرشن  کی یہ متوقع فلم کا  مداحوں  کو بے صبری سے انتظار تھا۔ فلم کے حوالے سے مسلسل مختلف اپڈیٹس آتی رہی ہیں اور ریلیز  کی تاریخ   کے حوالے سے بھی کچھ ابہام تھا۔ لیکن اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ فلم ۱۷؍اپریل کو ریلیز ہوگی۔ اس سے ایک دن قبل یعنی  ۱۶؍اپریل  کو فلم کا پیڈ پری ویو رکھا جائے گا۔ اب فلم کا ٹریلر بھی ریلیز ہو چکا ہے۔ اکشے کمار کی فلم بھوت بنگلہ کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے۔ فلم میں اکشے کے علاوہ وامیکا گبّی، تبّو، پریش راول، متھیلا پالکر  اور  آنجہانی اداکار اسرا نی بھی نظر آئیں گے۔


وادھوسُر کا طوفان 
فلم کے ٹریلر سے واضح ہوتا ہے کہ کہانی  وادھوسُر کے خوفناک قہر پر مبنی ہے۔ فلم کی ٹیگ لائن ہے: ’’یہاں نہ تو لوگ نارمل ہیں  اور اوپر سے بنگلہ بھی پیرا نارمل ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:جیسیکا پیگولا کا اعزاز کا دفاع، چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


 مداحوں کو اکشے کا مزاحیہ انداز بہت پسند آ رہا ہے۔ فلم میں ان کے پرانے مزاحیہ گگز دوبارہ دکھائے جائیں گے، جو  مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:محمد رفیع کاگیت ایران جنگ اور عالمی کشیدگی کے درمیان وائرل


 تبّو کا پراسرار کردار 
فلم کا ٹریلر تقریباً ۳؍ منٹ ۳؍ سیکنڈ کا ہے۔ ٹریلر میں تمام لیجنڈری اداکار ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی فلم میں تبّو ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی، جو سسپنس سے بھرا ہوا لگ رہا ہے۔ مداح اکشے کو دوبارہ اپنے کامیڈی انداز میں دیکھ کر خوش ہیں۔ فلم ۱۷؍ اپریل  کو تھیٹرز میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK