Inquilab Logo Happiest Places to Work

پنجاب کی آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں پہلی شکست، راجستھان نے ۶؍ وکٹوں سے ہرایا

Updated: April 29, 2026, 1:58 PM IST | Mallanpur

راجستھان رائلز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کے روز آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کا فاتحانہ سفر روک دیا۔ آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں کسی بھی ٹیم کے ہاتھوں پنجاب کی یہ پہلی ہار ہے۔

Rajasthan Royals Players.Photo:X
راجستھان رائلز کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

 راجستھان رائلز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کے روز آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کا فاتحانہ سفر روک دیا۔ آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں کسی بھی ٹیم کے ہاتھوں پنجاب کی یہ پہلی ہار ہے۔ راجستھان نو میچوں میں چھٹی جیت اور ۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پنجاب آٹھ میچوں میں پہلی شکست کے باوجود ۱۳؍پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے:عمران خان کی دونوں آنکھوں کی بینائی خطرے میں!


پنجاب نے پربھ سمرن سنگھ (۵۹) اور مارکس اسٹونیس (ناٹ آؤٹ۶۲؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت چار وکٹوں پر ۲۲۲؍ رنز کا مضبوط اسکور بنایا، لیکن راجستھان نے ۲ء۱۹؍ اوورز میں چار وکٹوں پر ۲۲۸؍ رنز بنا کر چھ وکٹوں سے شاندار جیت درج کی۔ یشسوی جیسوال نے ۵۱، ڈونووان فریرا نے ناٹ آؤٹ ۵۲؍ اور ویبھو سوریاونشی نے ۴۳؍ رنز بنائے۔ جیسوال نے ۲۷گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا، فریرا نے ۲۶؍ گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے جبکہ سوریاونشی نے ۱۶؍ گیندوں میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ کپتان ریان پراگ نے ۱۶؍ گیندوں میں ۲۹؍ رنز کا تعاون کیا، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم’’‘ٹاکسک‘‘ کی ریلیزپھرمؤخر، بوبی دیول سے ٹکر بھی ٹل گئی


پنجاب کنگز کو اس سیزن میں پہلی بار ہار کا ذائقہ چکھنا پڑا۔ اپنے ہوم گراؤنڈ پر اس سیزن کا یہ ان کا آخری لیگ میچ تھا اور وہ اسے ہار گئے۔ ویبھو سوریاونشی اور یشسوی جیسوال نے پہلے وکٹ کے لیے ۲ء۳؍ اوورز میں۵۱؍ رنز کی شراکت داری کر کے راجستھان کو بہترین آغاز فراہم کیا۔ اگرچہ ۱۵۱؍ رنز تک چار وکٹیں گر گئی تھیں، لیکن فریرا اور امپیکٹ پلیئر شبھم دوبے (ناٹ آؤٹ۳۱؍رن ) کی شراکت نے میچ کو یکطرفہ کر دیا۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے۳۲؍ گیندوں پر ۷۷؍ رنز کی ناٹ آوٹ شراکت ہوئی، جس کی وجہ سے میچ چار گیندیں پہلے ہی ختم ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK