Inquilab Logo

پی وی سندھو بی بی سی کی سال کی بہترین ہندوستانی اسپورٹس خاتون

Updated: March 11, 2020, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

اولمپک سلورمیڈل فاتح اور ہندوستان کی پہلی عالمی بیڈمنٹن چمپئن پی وی سندھو کو بی بی سی انڈین اسپورٹس وومین آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی نے اڑن پری پی ٹی اوشا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

PV Sindhu - Pic : INN
پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این

 اولمپک سلورمیڈل فاتح اور ہندوستان کی پہلی عالمی بیڈمنٹن چمپئن پی وی سندھو کو بی بی سی انڈین  اسپورٹس وومین آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی سی سی نے اڑن پری پی ٹی اوشا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔  بی بی سی نے پہلی بار یہ ایوارڈ شروع کیا تھا اور اس ایوارڈ کے لئے ۵؍ دعویدار دوڑ میں تھے۔ ۵؍ دعویداروں میں ایتھلیٹ  دوتي چند، ۶؍ بار عالمی چمپئن باکسر ایم سی میری کوم ، عالمی چمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح پہلوان ونیش فوگاٹ، پیرا  بیڈمنٹن کی عالمی چمپئن مانسی جوشی اور عالمی چمپئن سندھو شامل تھیں۔سندھو نے ۲۰۱۹ء میں سوئزرلینڈمیں بیڈمنٹن کی عالمی چمپئن شپ جیتی تھی اور ایسا کرنے والی وہ پہلی ہندوستانی کھلاڑی (مرد یا خاتون ) بنی تھيں۔ 
  سندھو نے ویڈیو پیغام میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بی بی سی انڈین  اسپورٹس وومین آف دی ایئر ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میں بی بی سی انڈیا کو بھی اس بہترین پہل کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی اور شکریہ میرے فینس کا بھی۔ سندھو کے نام عالمی چمپئن شپ کے ۵؍ تمغے ہیں۔ وہ اولمپکس میں بیڈمنٹن کے سنگلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھی پہلی کھلاڑی ہیں۔ سندھو نے کہاکہ میں یہ ایوارڈ اپنے حامیوں اور فینس کو وقف کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری مدد کی ہے اور میرے لئے ووٹ کیا۔ یہ ایوارڈس ہمیں حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم اور بہتر کریں۔ تمام نوجوان خواتین کھلاڑیوں کو میرا یہی پیغام ہوگا کہ بطور خاتون ہمیں  اپنے آپ میں یقین کرنا ہے۔ کامیابی کی کلید محنت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جلد ہی اور بھی ہندوستانی خواتین ملک کے لئے تمغہ جيتیں گي۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس سے ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے اور وہ مسلسل ٹورنامنٹ میں ہار رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK