• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیمی فائنل میں پی وی سندھو کی شکست، ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مہم ختم

Updated: January 11, 2026, 11:39 AM IST | Kuala Lumpur

بی ڈبلیو ایف سپر۱۰۰۰؍ٹورنامنٹ میں پی وی سندھو خواتین سنگلز میں دوسرے نمبر کی کھلاڑی چین کی وانگ ژیئی سے ۱۶-۲۱؍، ۱۵-۲۱؍ سے ہار گئیں۔

PV Sindhu. Photo: INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این

دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو کو سنیچر کو ملائیشیا اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ساتھ ہی سیزن کے پہلے بی ڈبلیو ایف سپر۱۰۰۰؍ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی مہم اختتام کو پہنچ گئی۔ یہاں ایکسیاٹا ایرینا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں ۱۸؍ویں نمبر پر موجود پی وی سندھو خواتین سنگلز میں دوسرے نمبر کی کھلاڑی چین کی وانگ ژیئی سے ۱۶-۲۱؍، ۱۵-۲۱؍ سے ہار گئی۔ 
پہلے گیم میں دونوں کھلاڑیوں نے آغاز میں ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیا لیکن پی وی سندھو کی غلطیوں نے وانگ ژیئی کو۱۴-۱۴؍کی برابری کے بعد۱۴-۱۸؍کی برتری حاصل کرنے کا موقع دیا جس کے بعد انہوں نے گیم اپنے نام کر لیا۔ 
دوسرے گیم کے آغاز میں وانگ ژیئی نے معمولی سبقت حاصل کی لیکن ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے واپسی کرتے ہوئے مڈ گیم بریک تک۶-۱۱؍کی برتری حاصل کر لی۔ وقفے کے بعد وانگ ژیئی نے ایک بار پھر شاندار واپسی کی کیونکہ سندھو کی کئی غیر ضروری غلطیوں نے چینی شٹلر کو میچ میں مضبوط گرفت بنانے کا موقع دیا اور انہوں نے سیدھے گیمز میں مقابلہ ختم کر دیا۔ یہ وانگ ژیئی کے خلاف ۶؍ مقابلوں میں پی وی سندھو کی تیسری شکست ہے۔ سندھو کی اس ہار کے ساتھ ہی بی ڈبلیو ایف سپر۱۰۰۰؍ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی مہم مکمل طور پر ختم ہو گئی۔ پی وی سندھو دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ منگل کو اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے انڈین اوپن ۲۰۲۶ء میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ وہ پہلے راؤنڈ میں ویتنام کی گوین تھُوئی لِنہ سے مقابلہ کریں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK