Inquilab Logo

آئی پی ایل کی کارکردگی کو قومی ٹیم میں بھی برقراررکھوں گا: ربادا

Updated: December 02, 2020, 10:50 AM IST | Agency | Cape Town

تیز گیندباز نے کہا:اس وقت انگلینڈ کے فارم میں کھیلنے والے بلے بازوں کو آؤٹ کرنا چیلنج ہے

Kagiso Rabada.Picture :INN
کگیسو ربادا۔ تصویر:آئی این این

جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ وہ آئی پی ایل کی کارکردگی کا مظاہرہ کو قومی ٹیم میں بھی برقراررکھ پائیں گے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز جاری ہے جس میں انگلینڈصفر۔۲؍سےناقابل شکست برتری حاصل کرچکا ہے۔۳؍ میچوں کی ٹی۲۰؍سیریز کے بعددونوں ٹیمیں ۴؍ دسمبر سے۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔انگلینڈ کے ساتھ ٹی ۲۰؍ سیریز پرربادا نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا’’یہ ایک پرجوش سیریز ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ قومی ٹیم کے لئے کھیلتے ہوئے بھی میں آئی پی ایل کی کارکردگی کو جاری رکھ پاؤں گا۔  آئی پی ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد تیز گیند باز ہر میچ میں مستقل مزاجی برقرار رکھنے پر کام کر رہے ہیں۔ربادا نے کہاکہ جوس بٹلر، جانی بیئریسٹو، بین اسٹوکس اور ایون مورگن کافی بہتر فارم میں ہیں اور ہم اس چیلنج کے لئے تیار ہیں۔ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بارے میں کہا ، ’’ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر بہت خوش ہوں۔ انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے، جوفرا آرچر اور سیم کیرن ٹاپ فارم میں ہیں۔ ون ڈے سیریز بہتر ہوگی اور آئی پی ایل کے بعد طویل فارمیٹ کے لئے ٹیم میں واپسی خوشگوار ہے۔ ہماری ٹیم بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں میں عمدہ بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ ہے۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔‘  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK