Inquilab Logo

ندال پھر زخمی، آسٹریلین اوپن سے دستبردار

Updated: January 08, 2024, 12:12 PM IST | Agency | Brisbane / Madrid

رافیل ندال پھر زخمی، آسٹریلین اوپن سے دستبردارایک سال بعد گزشتہ دنوںبرسبین ٹینس ٹورنامنٹ سے کورٹ پر واپسی کی تھی۔

Rafael Nadal. Photo: INN
رافیل ندال۔ تصویر : آئی این این

 اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی رافیل ندال انجری کے باعث آسٹریلین اوپن۲۰۲۴ء میں نہیں کھیلیں گے۔ تقریباً ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کے ایک ہفتے بعد ندال دوبارہ زخمی ہو گئے ۔دو بار کے چیمپئن ندال پٹھوں کی معمولی چوٹ کے باعث اتوار کو آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ ندال نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آسٹریلین اوپن سے باہر ہونے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے اسپین لوٹ گئے ہیں۔
 آسٹریلین اوپن ۱۴؍جنوری سے شروع ہو رہا ہے جس کا فائنل۲۸؍ جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تقریباً۲۰۰؍ کھلاڑی (مرد اور خواتین) حصہ لیں گے۔ندال نے ٹویٹ کیا’’ سب کو ہیلو، برسبین میں اپنے آخری میچ کے دوران مجھے اپنے پٹھوں میں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہوا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں پریشان تھا۔ ایک بار جب میں ملبورن پہنچا تو مجھے ایم آر آئی کروانے کا موقع ملا اور میرے پٹھوں میں مائیکرو ٹیئر ہے لیکن یہ اچھی خبر ہے اس حصہ میں نہیں ہے جہاں مجھے چوٹ لگی تھی۔ابھی میں پانچ سیٹ کے میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ میں اپنے ڈاکٹر سے ملنے اور آرام کرنے کیلئے واپس سپین جا رہا ہوں۔‘‘
 آسٹریلین اوپن سال کا پہلا گرینڈ سلیم ہے۔آسٹریلیا کی لان ٹینس ایسوسی ایشن نے یہ ٹورنامنٹ۱۹۰۵ءمیں شروع کیا تھا جسے پہلے آسٹریلین چمپئن شپ کہا جاتا تھا۔ آسٹریلیا کی لان ٹینس ایسوسی ایشن بعد میں ٹینس آسٹریلیا بن گئی۔ اس کے بعد آسٹریلین چمپئن شپ کا نام آسٹریلین اوپن رکھ دیا گیا۔۱۹۶۹ءسے یہ ٹینس ٹورنامنٹ سرکاری طور پر آسٹریلین اوپن کے نام سے جانا جانے لگا۔
آسٹریلین اوپن کا پہلا گرینڈ سلیم ہوتا ہے
 ٹینس میں ۴؍گرینڈ سلیم ہوتے ہیں ۔ جنوری میں آسٹریلین اوپن کے ساتھ شروع ہونے والے چاروں کا سالانہ انعقاد ہوتا ہے۔ فرینچ اوپن مئی اور جون میں ہوتا ہے۔ ومبلڈن کا انعقاد جولائی میں ہوتا ہے اور یو ایس اوپن اگست ستمبر میں ہوتا ہے۔ یو ایس اوپن سال کا آخری گرینڈ سلیم ہے۔
 آسٹریلین چمپئن شپ کہا جاتا تھا۔ آسٹریلیا کی لان ٹینس ایسوسی ایشن بعد میں ٹینس آسٹریلیا بن گئی۔ اس کے بعد آسٹریلین چمپئن شپ کا نام آسٹریلین اوپن رکھ دیا گیا۔۱۹۶۹ءسے یہ ٹینس ٹورنامنٹ سرکاری طور پر آسٹریلین اوپن کے نام سے جانا جانے لگا۔واضح رہےکہ ندال نےفرینچ اوپن میں ۱۴؍ مرتبہ خطاب جیتا ہے جوایک ریکارڈ ہے۔ جبکہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل انہوں نے ۲؍ مرتبہ جیتا ہے۔آسٹریلین اوپن انہوں نے ۲۰۰۹ء اور۲۰۲۲ء میں جیتا تھا ۔اس کےعلاوہ وہ ۴؍ مرتبہ یو ایس اوپن جیت چکے ہیں اورومبلڈن ۲؍ مرتبہ جیتا ہے۔برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل ندال کو وائلڈ کارڈداخلہ ملا تھا ۔ اسکے ذریعےانہوں نے سال بھر بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی تھی۔پہلے میچ میں انہوں نے ڈومینک تھیم کو سیدھے سیٹوں میں ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے جیسن کبلر کو ہرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK