Inquilab Logo

ایّر کو ٹیم میں برقراررکھنے کا فیصلہ فی الحال قبل ازوقت ہوگا:راہل

Updated: December 01, 2021, 12:40 PM IST | Agency | Kanpur

ٹیم انڈیا کے کوچ راہل دراوڑ نے کہا: رہانےکو فارم میںلوٹنے کیلئے ایک بہترین اننگز کی ضرورت ہے

Rahul Dravid. Picture:INN
راہل دراوڑ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ نے پہلا  ٹیسٹ  دلچسپ انداز میں ڈرا پرختم ہونے کے بعد واضح طور پر کہا کہ اجنکیا رہانے کو فارم میں لوٹنے کے لئے صرف ایک بہترین اننگز کی ضرورت ہے جبکہ ممبئی میں ہونے والے اگلے ٹیسٹ میں شریس ایّر کی جگہ پرکوئی بھی فیصلہ کرنا جلدبازی ہوگا۔  کانپور میں پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہانے ابھی تک میچ کے نتائج کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے۔ ان کی ٹیم جیت سے صرف ایک قدم دور تھی ۔ ایک طرف رہانے ، پچ، حکمت عملی اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں غوروخوض کررہے ہوں گے۔  وہیں دوسری طرف ہندوستانی کوچ سے رہانے کے بارے میں پوچھا جارہا تھا۔ گزشتہ۱۶؍ٹیسٹ میچوں میں رہانے کا اوسط۲۴ء۳۶؍ کا رہا ہے جس میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ان کی سنچری بھی شامل ہے۔ کانپورٹیسٹ میں انہوں نے پہلی اننگز میں۳۵؍ اور دوسری اننگز میں  ۴؍رن بنائیں۔ ان کے پورے کریئر کا اوسط اب ۴۰؍ سے بھی کم ہے اور ہندوستان میں ان کا اوسط  ۳۵ء۷۳؍کا ہے۔  دراوڑسے پوچھا گیا کہ کیا وہ رہانے کے رن کے کم ہونے سے فکرمند ہیں؟ دراوڑ  نے کہا’’میں اس سے پریشان نہیں ہوں۔ ساتھ ہی  آپ بھی فکر نہ کریں، یقیناً آپ چاہتے ہیں کہ اجنکیا زیادہ سے زیادہ رن بنائے۔ وہ ایک  باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہوں نے ماضی میں ہندوستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جن میں رن بنانے کی خواہش ہے۔ ان کے پاس تجربہ ہے۔ امید ہے کہ یہ صرف ایک اننگز کی بات ہے ، ایک میچ کی بات ہے، جہاں وہ اس  خراب دور سے  نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ ‘‘دراوڑ سے پوچھا گیا کہ کیا ایّر کو اگلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا۔ دراوڑ نے کہا ’’ہم نے ممبئی میں اگلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ابھی اس کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ ہم ابھی تک صرف اس ٹیسٹ کے بارے میں ہی سوچ رہے ہیں۔ جب ہم ممبئی پہنچیں گے تو وہاں کنڈیشنز اور پچ  کو دیکھیں گے۔ ہم کھلاڑیوں کی فٹنیس پر نظر رکھیں گے۔ وراٹ کوہلی بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے اس لیے ان سے مشورہ کیا جائے گا۔ پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ پلیئنگ الیون میں کون شامل ہوگا۔اجنکیارہانے کے علاوہ  چتیشور پجارا کا فارم بھی حالیہ برسوں میں کچھ خاص نہیں رہا ہےجنہوں نے آخری مرتبہ جنوری۲۰۱۹ء میں سنچری بنائی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK