Inquilab Logo Happiest Places to Work

۹؍ ریاستوں میں بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری

Updated: May 03, 2026, 3:39 PM IST | New Delhi

شدید گرمی کے بیچ موسم نے اچانک کروٹ لی، چٹان کھسکنے کی وجہ سے دوڈہ -کشتواڑ میں سڑک جام۔

Rainfall in Kishanganj, West Bengal. Photo: INN
مغربی بنگال کے کشن گنج میں بارش کا منظر۔ تصویر: آئی این این

ایسے وقت میں جبکہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں عوام شدید گرمی کی مار جھیل رہے ہیں، سنیچر کو کئی ریاستوں  میں اچانک آندھی اور بارش سے شہریوں کوراحت ملی۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش، بہار، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، جموں کشمیر اور چھتیس گڑھ سمیت۹؍ ریاستوں میں آندھی اور بارش ہوئی جبکہ کئی مقامات پر اولے بھی گرے۔کشمیر کی چناب وادی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ڈوڈہ-کشتواڑ سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ اتر پردیش میں دوپہر ایک بجے کے بعد للت پور اور جھانسی میں گرد آلود آندھی چلی جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: شیوسینا (شندے) میں شامل ہو کر بچو کڑو نے ’زندہ سمادھی‘ لی ہے

   آسام، ادیشہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالا کے بعض مقامات پر۷؍ سے۲۰؍ سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں اولہ باری ہوئی ہے۔بہار، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، میزورم، چھتیس گڑھ، راجستھان، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، آسام، اروناچل پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان آیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK