• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میلبورن میں ڈالرس کی برسات: آسٹریلین اوپن نے انعامی رقم کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

Updated: January 07, 2026, 8:26 PM IST | Melbourne

ٹینس کی دنیا کے سب سے بڑے معرکے، آسٹریلین اوپن نے اس سال نہ صرف کھیل کے معیار بلکہ دولت کی فراوانی میں بھی تاریخ رقم کر دی ہے۔ میلبورن کے کورٹ پر اترنے والے کھلاڑیوں کے لیے اس بار خوشخبری صرف جیت کی نہیں بلکہ اس `خزانے کی بھی ہے۔

Australia Open.Photo:INN
آسٹریلین اوپن۔ تصویر:آئی این این

ٹینس کی دنیا کے سب سے بڑے معرکے، آسٹریلین اوپن  نے اس سال نہ صرف کھیل کے معیار بلکہ دولت کی فراوانی میں بھی تاریخ رقم کر دی ہے۔ میلبورن کے کورٹ پر اترنے والے کھلاڑیوں کے لیے اس بار خوشخبری صرف جیت کی نہیں بلکہ اس `خزانے کی بھی ہے جو ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ان کے لیے کھول دیا ہے۔
رواں برس آسٹریلین اوپن میں مجموعی طور پر ۱۱؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ آسٹریلین ڈالرز (۵؍ کروڑ۵۰؍ لاکھ پاؤنڈز) کی ریکارڈ انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ یہ خطیر رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں ۱۶؍ فیصد زائد ہے، جس نے ٹینس کی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈز کو گرد کر دیا ہے۔


وہ خوش نصیب کھلاڑی جو مرد اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں تاجِ فتح  سر پر سجائیں گے، ان کے حصے میں ۴۱؍ لاکھ ۵۰؍ہزار آسٹریلین ڈالرز کی خطیر رقم آئے گی۔ فاتحین کی رقم میں پچھلے سال کے مقابلے میں ۱۹؍ فیصد کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ سنگلز اور ڈبلز کے ہر راؤنڈ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی جیبیں اب پہلے سے ۱۰؍ فیصد زیادہ بھریں گی۔ ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کریگ ٹائلی نے اس تاریخی اضافے کو کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی محنت کا اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک بچن مر چکے تھے تو فلم ’’دہلی ۶‘‘ کا کلائمیکس کیوں بدلا؟ ڈائریکٹر نے حقیقت بتا دی

اس اعلان کے ساتھ ہی آسٹریلین اوپن نے انعامی رقم کی دوڑ میں ومبلڈن اور فرنچ اوپن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب صرف یو ایس اوپن  اس سے تھوڑا آگے رہ گیا ہے۔ میلبورن کا میلہ ۱۸؍ جنوری سے سجنے جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف ٹینس کے جادوگر اپنی مہارت سے شائقین کے دل جیتیں گے، وہیں دوسری طرف اس ریکارڈ ساز انعامی رقم نے مقابلے کی فضا میں سنسنی اور تپش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میلبورن  کے اس دولت کدے  کی کنجی کس کے ہاتھ آتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا اور لینووو نے فٹ بال اے آئی متعارف کروا دی

چین کی وانگ شِن یو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
چین کی وانگ شِن یو نے نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں جاری اے ایس بی کلاسک ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو کی ریناٹا زرازُوا کو۵۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔دنیا کی ۵۷؍ ویں نمبر کی کھلاڑی وانگ نے تیز ہواؤں کے باوجود جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ اضافی شاٹس کھیل کر خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔وانگ شِن یو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی فرانسسکا جونز سے ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK