Inquilab Logo

راجستھان کی بھاؤنا نے اولمپک ٹکٹ حاصل کیا

Updated: February 16, 2020, 11:52 AM IST | Agency | Ranchi

ہندوستان کی خاتون پیدل چال کھلاڑی بھاؤنا جاٹ نے سنیچر کو قومی پیدل چال چمپئن شپ میں قومی ریکارڈ بنا کر اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔راجستھان کی ۲۳؍سالہ کھلاڑی نے ایک گھنٹے۲۹؍ منٹ اور۵۴؍ سیکنڈ میں مقابلہ مکمل کیا اور اپنی۷؍ویں قومی پیدل چال چمپئن شپ جیتی۔

بھاونا جاٹ ۔ تصویر : آئی این این
بھاونا جاٹ ۔ تصویر : آئی این این

 رانچی : ہندوستان کی خاتون پیدل چال کھلاڑی بھاؤنا  جاٹ نے سنیچر کو قومی پیدل چال چمپئن شپ میں قومی ریکارڈ بنا کر اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔راجستھان کی ۲۳؍سالہ کھلاڑی نے ایک گھنٹے۲۹؍ منٹ اور۵۴؍ سیکنڈ میں مقابلہ مکمل کیا  اور اپنی۷؍ویں قومی پیدل چال چمپئن شپ جیتی۔انہوں نے اولمپکس ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے ضروری ایک گھنٹے۳۱؍ منٹ كواليفکیشن مارک کو پار کیا۔بھاؤنا  نے ۲؍ سال پہلے دہلی میں بنائے گئے سومیا بےبی کے ایک گھنٹے۳۱؍ منٹ۲۹؍ سیکنڈ کے قومی ریکارڈ میں بہتری کی۔ بھاؤنا  سے پہلے کیٹی عرفان (مرد ۲۰؍ کلومیٹر پیدل چال)، اویناش سابلے (۳۰۰۰؍میٹر اسٹیپل چیز ) اور نیرج چوپڑا (بھالا پھینک) نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے ٹکٹ حاصل کیا ہے۔انہوں نے اس سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں یہ مقابلہ ایک گھنٹے۳۸؍ منٹ اور۳۰؍ سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ اگرچہ اتر پردیش کی پرینکا گوسوامی ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ حاصل نہیں کر سکیں۔ انہوں نے ایک گھنٹے۳۱؍ منٹ۳۶؍ سیکنڈ میں مقابلہ مکمل کیا اور محض۳۶؍ سیکنڈ کے فرق سے وہ ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے سے محروم رہ گئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK