Inquilab Logo

دراوڑ کو ٹیم انڈیا کا کوچ نہیں بنانے پر مجھے بہت حیرت ہوگی : رمن

Updated: July 19, 2021, 3:05 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی خاتون ٹیم کے سابق کوچ رمن نے کہا: دراوڑ کو ہندوستانی ٹیم کا کوچ بنایا جائے گا لیکن یہ کب ہوگا اس کے بارے میں کہنا مشکل ہے

Rahul Dravid.Picture:INN
راہل دراوڑ۔تصویر :آئی این این

):ان دنوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے بارے میں بحث جاری ہے۔ جہاں ایک طرف سابق بلے باز راہل دراوڑ کو کوچ دیکھنے کی باتیں ہورہی ہیں تودوسری طرف موجودہ کوچ روی شاستری کو اس عہدے سے ہٹانے کے حق میں کچھ لو گ نہیں ہیں۔ یہ بحث اس لئے بھی شروع ہوئی ہے کیونکہ ہندوستان نے شاستری کی کوچنگ  میں ایک بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی ہے جبکہ دراوڑاس ٹیم کے کوچ تھے جس نے۲۰۱۸ء میں انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وورکری  رمن نے اسی مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ اگر دراوڑ کو کوچ نہیں بنایا گیا تو وہ حیرت زدہ ہوں گے۔
 ایک انٹرویو کے دوران رمن نے کہا ’’ `ایسا ہونے کے ہر امکان موجود ہیں۔ یہ کب ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو مجھے حیرت ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم نے روی شاستری  کی کوچنگ میں کئی سیریز جیتی ہیں۔ ان میں۲۰۱۸ء ایشیا کپ جیسے ٹورنامنٹ بھی شامل ہیں۔۲۰۱۴ءمیں  جب ہندوستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز ایک۔۳؍ سے ہار گئی تھی ، تب کوچ ڈنکن فلیچر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور روی شاستری کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔جیسے ہی وہ آئے ٹیم نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو اپنے گھر پر شکست دے دی ، لیکن   ۲۰۱۶ءکے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ میں ہندوستان  کے سیمی فائنل میں ٹیم کے ہارنے کے بعدانہیں ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سابق لیگ اسپنر انل کمبلے کو ٹیم کا کوچ بنایا گیا۔ لیکن ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ تنازع کے بعد کمبلے نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ان کی کوچنگ میں ہندوستان کو چمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد ہی روی شاستری کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ شاستری کی میعاد آئندہ ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے بعد ختم  ہوگی۔ ایسی صورتحال میں یہ قیاس لگایا  جارہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا اگلا کوچ سابق بلے باز راہل دراوڑ ہوسکتے ہیں۔دراوڑ نے انڈر۱۹؍ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے بہت سے نوجوانوں کو تیار کیا ہے۔ راہل دراوڑ اس وقت سری لنکا میں ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یوتھ ٹیم کی کمان شکھر دھون کے ہاتھ میں ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو سری لنکا میں۳؍ ون ڈے اور اتنے ہی  ٹی۲۰؍ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اتوار سے یکروزہ سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK