Inquilab Logo

پہلے میچ سے ہی ہم جارحانہ ہاکی کھیلنا چاہتے ہیں

Updated: June 11, 2021, 1:53 PM IST | Agency

ہندوستانی ہاکی کھلاڑی رمن دیپ کا کہنا ہے کہ ٹیم اولمپک ماحول کے مطابق تیاریوں میں مصروف ہے

Ramandeep Singh .Picture:INN
ہاکی کھلاڑی رمن دیپ۔تصویر :آئی این این

:: ہندوستانی ہاکی ٹیم کے فاروڈ رمن دیپ نے  گزشتہ روز انکشاف کیا کہ ٹیم اولمپک کی طرح کا ماحول تیار کرکے ٹوکیو کھیلوں کیلئے پریکٹس کر رہی ہے۔ رمن دیپ نے کہاکہ ٹیم اولمپک کے پروگرام کے مطابق پریکٹس کرکے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ اور جسمانی صلاحیت کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو ۲۴؍ جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کرنی ہے۔ پول’ اے‘ میں ان دونوں ٹیموں کے علاوہ موجودہ اولمپک چمپئن ارجنٹائنا، آسٹریلیا، اسپین اور میزبان جاپان شامل ہے۔ 
رمن دیپ نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں کہاکہ کافی کچھ ہمارے پہلے میچ پر منحصر ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا نتیجہ باقی ٹورنامنٹ کے لئے طے کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ابھی اپنے اولمپک پروگرام کے مطابق پریکٹس کر رہے ہیں۔ اولمپک کور گروپ سے ۳؍ ٹیمیں بنائی گئی ہیں اور کوچنگ اسٹاف نے اس طرح کا ماحول تیار کیا ہے جو اولمپک جیسا ہے۔ ریو اولمپک میں کھیل چکے رمن دیپ نے کہاکہ ہم ہندوستانی ٹیم کی پوشاک پہنتے ہیں، ہم ایسی تیاری کرتے ہیں مانو ہمیں ایک سخت بین الاقوامی حریف کا سامنا کرنا ہے۔ ہم میچ سے قبل اسی طرح کی سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں جو کہ کسی بین الاقوامی میچ سے پہلے ہوتی ہے۔ ہم میچ سے پہلے قومی ترانہ کے لئے بھی ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اپنے فارم کے بارے میں رمن دیپ نے کہاکہ ۲۰۱۸ء کی گھٹنے کی چوٹ ان کے لئے  بڑا جھٹکا تھی لیکن اس کے علاوہ ان کا کریئر صحیح طرح سے آگے بڑ ھ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے لئے ۲۰۱۶ء اور ۲۰۱۷ء حقیقت میں اچھے رہے۔ میں اچھے فارم میں تھا اور اچھا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن ۲۰۱۸ء میں چمپئن ٹرافی کے دوران گھٹنے کی چوٹ میرے لئے  جھٹکا  ثابت ہوئی۔ رمن دیپ نے کہاکہ مجھے اس سے باہر آنے میں ۶؍ سے ۷؍ مہینے لگے اور جیسے ہی میں کھیلنا شروع کیا میرا ٹخنہ زخمی ہوگیا لیکن ۲۰۱۹ء کے درمیان سے اچھا مظاہرہ کر رہا ہوں اور میرا ماننا ہے کہ میں نے پرانا فارم حاصل کرلیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK