Inquilab Logo

سوید اور سرفراز کی بدولت ممبئی کی پوزیشن مضبوط

Updated: June 08, 2022, 1:51 PM IST | Agency | Mumbai

رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل کی پہلی اننگز میں ممبئی نے ۸؍وکٹ پر ۶۴۷؍رن بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ سوید کی دُہری سنچری اور سرفرا ز کی سنچری

Century maker Sarfraz Khan.Picture:INN
سنچری بنانے والے سرفراز خان ۔ تصویر: آئی این این

ممبئی کے نوجوان بلے باز سوید پرکار منگل کو اتراکھنڈ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ کے دوران فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنانے والے ۱۲؍ویں ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ پرکار نے الور کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے  ۵؍ روزہ میچ کے دوسرے دن منگل کو ممبئی کو۶۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد کی اور اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ پرکار رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل میں زخمی اجنکیا رہانے کی جگہ کریز  پر تھے۔ منگل کو دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک ممبئی نے اپنی پہلی اننگز ۸؍وکٹ کے نقصان پر ۶۴۷؍رن بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک اترا کھنڈ نے اپنے ۲؍وکٹ گنوا کر ۳۹؍ رن بنالئے تھے۔ وہ اب بھی ۶۰۸؍رن سے پیچھے ہے۔ کمل سنگھ ۲۷؍ اور کنال چندیلا ۸؍رن بناکر کریز پر موجود تھے ۔ تشار دیشپانڈے اور موہت اوستھی نے ایک ایک وکٹ لیا تھا۔ اسٹار بلےبازسرفراز خان نے بھی ممبئی کیلئے سنچری بنائی۔  پرکار نے دوسرے سیشن میں دوسرے دن بائیں ہاتھ کے اسپنر سوپنل سنگھ کو لانگ آف پر سنگل لے کر ڈبل سنچری بنائی۔۲۱؍ سالہ نوجوان کھلاڑی نے۱۷؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس طرح وہ ممبئی کے دوسرے اور مجموعی طور پر۱۲؍ویں ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ وہ اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے ۲۳؍ویں بلے باز ہیں۔ سوید پرکار نے ۴۴۷؍ گیندوں پر ۲۱؍ چوکوں اور ۴؍چھکوں کی مدد سے ۲۵۲؍رن بنائے۔ وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسری طرف سرفراز خان نے ۲۰۵؍ گیندوں پر ۱۴؍چوکوں اور ۴؍چھکوں کی مدد سے ۱۵۳؍رن بنائے۔ شمس مُلانی نے بھی ۵۹؍رن کا تعاون دیا۔ 
کرناٹک کو ۱۹۸؍کی برتری حاصل
 کوارٹر فائنل کے دیگر ایک میچ میں کرناٹک نے اترپردیش کے خلاف  ۱۹۸؍رن کی برتری حاصل کرلی ہے۔ حالانکہ کی اس کی دوسری اننگز اچھی نہیں رہی  اور منگل کو دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے  ۱۰۰؍رن پر ۸؍وکٹ گنوا دئیے تھے۔ خیال رہے کہ کرناٹک کی ٹیم نے پہلی اننگز میں ۲۵۳؍رن بنائے تھے۔ اترپردیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں ۱۵۵؍ رن بنائے تھے۔ 
بنگال کے ۵۷۷؍رن 
 بنگال ٹیم کی ٹیم نے کوارکر فائنل کے میچ میں جھارکھنڈ کے خلاف پہلی اننگز میں ۵؍وکٹ پر ۵۷۷؍رن بنالئے ہیں۔ منگل کو دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کریز پر منوج تیواری ۵۴؍ رن اور شہباز احمد ۷؍رن بناکر موجو دتھے۔ بنگال کیلئے سدیپ کمار گھرامی ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے اور ۱۸۶؍رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
مدھیہ پردیش کو پنجا ب پر معمولی برتری 
 رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں مدھیہ پردیش نے منگل کو پنجا ب ۱۹؍ رن کی معمولی برتری حاصل کرلی ہے۔ منگل کو دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مدھیہ پردیش نے ۲؍وکٹ پر ۲۳۸؍رن بنالئے تھے۔  خیال رہے کہ پنجاب کی ٹیم نے پہلی اننگز میں ۲۱۹؍رن بنائے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK