Inquilab Logo

بنگال اور کرناٹک کا میچ دلچسپ موڑ پر

Updated: March 03, 2020, 10:57 AM IST | Agency | Kolkata

کرناٹک اور بنگال کے درمیان رنجی ٹرافی سیمی فائنل تیسرے دن پیر کو دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ بنگال کی دوسری اننگز۱۶۱؍ رن پر ختم ہوئی اور کرناٹک نے جیت کیلئے ملنے والے ۳۵۲؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمپ تک اپنے ۳؍ وکٹ۹۸؍ رن پر گنوا دیئے ہیں۔

  بنگال اور کرناٹک کا میچ  دلچسپ موڑ پر ۔ تصویر : پی ٹی آئی
بنگال اور کرناٹک کا میچ دلچسپ موڑ پر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 کولکاتا : کرناٹک اور بنگال کے درمیان رنجی ٹرافی سیمی فائنل تیسرے دن پیر کو دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ بنگال کی دوسری اننگز۱۶۱؍ رن پر ختم ہوئی اور کرناٹک نے جیت کیلئے  ملنے والے ۳۵۲؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمپ تک اپنے ۳؍ وکٹ۹۸؍ رن پر گنوا دیئے ہیں۔کرناٹک کو  اب۲۵۴؍ رن کی ضرورت ہے اس کے باوجود مقابلے میں میزبان بنگال کا پلڑا بھاری ہو چکا ہے۔ ہندوستان کے اسٹار بلے باز لوکیش راہل کرناٹک کی دوسری اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
 روی کمار سمرتھ۲۷؍رن  اور کپتان كرون  نائر ۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسٹمپ تک دیودت پڈيكل۱۰۹؍گیندوں میں ۶؍ چوکوں کی مدد سے۵۰؍ رن اور منیش پانڈے ۳۲؍ گیندوں میں۱۱؍ رن بنا کر کریز پر تھے۔اس سے پہلے بنگال نے اپنی دوسری اننگز کو ۴؍ وکٹ پر۷۲؍ رن سے آگے بڑھایا ۔ کرناٹک کے گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے  ہوئے بنگال کی دوسری اننگز۱۶۱؍ رن پر نمٹا دی۔ سدیپ چٹرجی نے ۴۰؍ رن  اور انستپ مجمدار نے ایک رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ چٹرجی اپنے ا سکور میں ۵؍ رن کا اضافہ کر۴۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ چٹرجی کا وکٹ۸۹؍رن  کے اسکور پر گرا۔رونت مورے نے چٹرجی کو آؤٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر شريوتس گوسوامی کا وکٹ  لے لیا۔  مجمدار اور شہباز احمد نے ۷؍ویں وکٹ کیلئے۶۱؍ رن کی ساجھیداری کی لیکن اس شراکت  کے ٹوٹتے ہی بنگال نے اپنے آخری ۴؍ وکٹ صرف ۱۱؍رن جوڑ کر گنوا دئیے۔ مجمدار نے۴۱؍رن  اور شہباز نے۳۱؍ رن  بنائے۔کرناٹک کی جانب سے ابھیمنیو متھن نے ۲۳؍ رن پر ۴؍ وکٹ لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK