Inquilab Logo

مجمدار کی ناٹ آؤٹ سنچری سے بنگال سنبھلا

Updated: March 01, 2020, 10:38 AM IST | Agency | Kolkata

انستپ مجمدار (ناٹ آؤٹ۱۲۰؍رن) کی شاندار سنچری سے بنگال نے کرناٹک کے خلاف رنجی ٹرافی سیمی فائنل کے پہلے دن سنیچر کو ۶؍ وکٹ پر۶۷؍ رن کی نازک صورت حال سے نکلتےہوئے ۹؍ وکٹ پر۲۷۵؍ رن کا باعزت اسکور بنا لیا۔

بنگال کے بلے باز انستپ مجمدار ۔ تصویر : پی ٹی آئی
بنگال کے بلے باز انستپ مجمدار ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 کولکاتا : انستپ مجمدار (ناٹ آؤٹ۱۲۰؍رن) کی شاندار سنچری سے بنگال نے کرناٹک کے خلاف رنجی ٹرافی سیمی فائنل کے پہلے دن سنیچر کو ۶؍ وکٹ پر۶۷؍  رن کی نازک صورت حال سے نکلتےہوئے ۹؍ وکٹ پر۲۷۵؍ رن کا باعزت اسکور بنا لیا۔ کرناٹک نے ایڈن گارڈنس  میدان پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ  کا فیصلہ کیا تھا اور۳۱؍ ویں اوور تک بنگال کے ۶؍ وکٹ۶۷؍ رن پر گرادیئے  تھے لیکن مجمدار نے شہباز احمد (۳۵؍رن) کے ساتھ ۷؍ویں وکٹ کیلئے ۷۲؍ رن اور آکاشدیپ  (۴۴؍رن ) کے ساتھ ۸؍ویں وکٹ کے لئے ۱۰۳؍رن جوڑ کر ٹیم کو بحران سے بچالیا۔
 مجمدار نے ۱۷۳؍ گیندوں میں ناٹ آؤٹ۱۲۰؍ رن میں۱۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے۔شہباز نے۵۰؍ گیندوں پر۳۵؍ رن میں ۷؍ چوکے لگائے ہیں جبکہ آکاشدیپ  نے۷۲؍ گیندوں پر۴۴؍ رن میں ۳؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے ہیں۔ کرناٹک کی جانب سے ابھیمنیومتھن نے۶۵؍ رن پر ۳؍ وکٹ، پرسدھ کرشنا نے ۶۲؍رن دے کر ۲؍ وکٹ، رونت مورے نے۴۵؍ رن  دے کر ۲؍ وکٹ اور كرشپا گوتم نے ۸۸؍ رن پر ۲؍ وکٹ لئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK