Inquilab Logo

رنجی ٹرافی :وکٹ کیلئے ممبئی کے گیندبازوں کی جدوجہد

Updated: June 25, 2022, 2:01 PM IST | Agency | Bengaluru

مدھیہ پردیش کی ٹیم مضبوط برتری کی جانب گامزن۔ یش دوبے کے بعد شبھم شرما نے بھی سنچری بنائی۔ ایم پی کی ٹیم ممبئی سے ۶؍رن پیچھے

Later, Shabham Sharma also scored a century. The MP team is 2 runs behind Mumbai.Picture:INN
یش دوبے اور شبھم شرما رن کیلئے دوڑتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

رنجی ٹرافی کے فائنل کے تیسرے روز جمعہ کو ۴۱؍مرتبہ کے چمپئن ممبئی کو مدھیہ پردیش کے وکٹ لینے کیلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی تھی۔ جمعہ کو تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مدھیہ پردیش کی ٹیم نے  اچھا کھیلتے ہوئے ۱۲۳؍ اوور میں ۳؍وکٹ پر ۳۶۸؍رن بنالئے تھے۔ مدھیہ پردیش کی ٹیم ممبئی کی پہلی اننگز کے ۳۷۴؍ رن سے اب بھی ۶؍رن پیچھے ہے۔ تاہم اس کے پاس مضبوط برتری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک رجت پاٹیدار ۶۷؍رن اور کپتان آدتیہ شریواستو ۱۱؍رن بناکر کریز پر موجود تھے۔  جمعہ کو مدھیہ پردیش کے کھلاڑیوں نے ایک وکٹ پر ۱۲۳؍رن سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ یش دوبے نے ۴۴؍ رن  اورشبھم شرما  نے ۴۱؍رن سےاپنی اننگز کا آغاز کیا۔ مدھیہ پردیش کا پہلا وکٹ ۴۷؍رن کے مجموعی اسکورپر گرا تھا  اور اس کے بعد اس ٹیم کا دوسرا وکٹ ۲۶۹؍رن کے مجموعی اسکورپر گرا۔ شبھم اور یش کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے  ۲۲۲؍رن کی پارٹنر شپ ہوئی جس سے مدھیہ پردیش کو اچھی مضبوطی ملی۔ شبھم شرما نے ۲۱۵؍ گیندوں پر ۱۵؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۱۱۶؍ رن بنائے۔  شھبم کے بعد رجت پاٹیدار بلے بازی کیلئے  آئے اور انہوں نے یش دوبے کے ساتھ ٹیم کے اسکور کو ۳۰۰؍رن کے پار پہنچادیا۔ یش دوبے کا وکٹ ٹیم کے ۳۴۱؍رن کے مجموعی اسکور پر گرا۔ یش دوبے نے آؤٹ ہونے سے قبل    ۳۳۶؍ گیندوں  پر ۱۴؍چوکوں کی مدد سے ۱۳۳؍رن بنائے۔ رجت اور یش کے درمیان  ۷۲؍رن کی شراکت ہوئی۔جمعہ کو پورے دن میں صرف ۲؍ وکٹ گرے۔ ایک وکٹ موہت اوستھی کے کھاتے میں گیا اور دوسرا وکٹ شمس مُلانی کے کھاتے میں آیا۔ جمعہ کو رجت پاٹیدار اور آدتیہ  نے آرام سے کھیلتے ہوئے میچ کا تیسرا دن نکال لیا۔ رجت ۱۰۶؍گیند پر ۱۳؍ چوکے لگاکر ۶۷؍ رن بناچکے ہیں۔ کپتان آدتیہ نے ۳۳؍گیندوں پر  ایک چوکے کی مدد سے ۱۱؍ رن بنائے ہیں۔ سنیچر کو ممبئی کے گیندبازوںکو اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لاتے ہوئے اچھی گیندبازی کرنی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK