Inquilab Logo

عالمی کپ جیتنے پر ہی شادی کروں گا:راشد خان

Updated: July 14, 2020, 11:01 AM IST | Agency | New Delhi

افغانستان کرکٹ ٹیم کے۲۱؍ سالہ اسپنر راشد خان نے ایک دلچسپ انکشاف میں کہا ہے کہ وہ شادی اسی وقت کریں گے جب ان کا ملک آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ موجودہ وقت میں  ٹی ۲۰؍ کی عالمی درجہ بندی کے نمبر ایک گیند باز راشد خان افغانستان کے لئے ایک  ون ڈے ورلڈ کپ اور ایک ہی  ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ مجموعی طور پر افغانستان نے ۲؍ون ڈے ورلڈ کپ اور۴؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے لیکن وہ ٹورنامنٹ میں کوئی خاص اثر چھوڑنے میں ناکام رہا ہے۔

Rashid Khan - Pic : INN
راشد خان ۔ تصویر : آئی این این

افغانستان کرکٹ ٹیم کے۲۱؍ سالہ اسپنر راشد خان نے ایک دلچسپ انکشاف میں کہا ہے کہ وہ شادی اسی وقت کریں گے جب ان کا ملک آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
 موجودہ وقت میں  ٹی ۲۰؍ کی عالمی درجہ بندی کے نمبر ایک گیند باز راشد خان افغانستان کے لئے ایک  ون ڈے ورلڈ کپ اور ایک ہی  ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ مجموعی طور پر افغانستان نے ۲؍ون ڈے ورلڈ کپ اور۴؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے لیکن وہ ٹورنامنٹ میں کوئی خاص اثر چھوڑنے میں ناکام رہا ہے۔راشد نے آزادی ریڈیو کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم  کے  عالمی کپ جیتنے کے ساتھ ہی وہ منگنی اور شادی کرلیں گے ۔راشد خان نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کا خواب ہوتاہے  ورلڈ کپ  میں کھیلنا اور میرا بھی خواب ہے کہ میں ورلڈ کپ میں کھیلوں اور اپنی ٹیم افغاستان کیلئے اسے جیتوں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت افغانستان کی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے اور اس مستقبل میں اس کے مزید بہتری کی امید ہے۔ 
  خیال رہے کہافغانستان ۲۰۱۵ء اور۲۰۱۹ء ورلڈ کپ میں لیگ مرحلے کی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے اپنے۱۵؍ میچوں میں سے افغانستان کوصرف ایک کامیابی ملی ہے اور وہ بھی  ۲۰۱۵ءمیں کمزور اسکاٹ لینڈ کے خلاف۔ حقیقت میں راشد خان نے۲۰۱۹ء ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں۹؍ میچوں میں۶؍ وکٹ  لئے۔
 ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ان کا بہتر ریکارڈ ہے کیونکہ انہوں نے آج تک اپنے۱۴؍میچوں میں سے ۵؍جیت درج کی ہیں۔۲۰۱۶ء کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں راشد خان دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے۶ء۵۳؍کے اکونومی ریٹ کے ساتھ ۱۱؍  وکٹ  لئے تھے۔
 افغانستان کی ٹیم غیر یقینی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور بین الاقوامی کرکٹ میں آہستہ آہستہ اپنا مقام بنارہی ہے۔ امید ہے کہ ہیڈ کوچ لانس کلوسنر اور افغانستان کے باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں گے۔ ٹیم کا اسپن یونٹ بہت سیٹ لگ رہا ہے لیکن انہیں اپنے فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبہ میں بہتری لانا ہوگی۔
 راشد خان آخری بار رواں سال مارچ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔ افغانستان نے راشد کی کپتانی میں وہ سیریز جیتی تھی۔ راشد نے اس سیریز کے ۳؍ میچوں میں ۵؍وکٹ  لئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے کریئر میں اب تک۷؍ ٹیسٹ ،۷؍ ون ڈے اور۴۸؍ ٹی۲۰؍ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ افغانستان کے لئے وہ اب تک تینوں فارمیٹ میں۲۰۰؍ سے زیادہ وکٹ لے چکے ہیں۔
 راشد خان نے اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے فوری طور پر آئی پی ایل میں بھی اپنا اثر چھوڑا ہے۔ انہیں حیدرآباد نے۲۰۱۷ء میں ۴؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا اور تب سے وہ اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ راشد نے اپنے پہلے آئی پی ایل سیزن میں۱۷؍ وکٹ لئے تھے۔ راشد نے آئی پی ایل میں ۴۶؍میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے ۵۵؍وکٹ  لئے ہیںاور ان کی عمدہ بولنگ ۱۹؍رن کے عوض ۳؍ وکٹ رہی ہے۔ راشد خان کے دلچسپ انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سن رائزرس حیدرآباد کے اسپنر سے ہلکے پھلکے انداز میں چٹکی لی ہے ۔ جبکہ ایک صارف نے ان کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے کیا تو دوسرے نے لکھا ،  شادی سے بچنے کا کیا اندازہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK