Inquilab Logo

راشد خان کا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنےکاعزم

Updated: September 17, 2020, 10:12 AM IST | Agency | Dubai

افغان راشد خان نے کہا : ہمارے ملک کے کھلاڑیوں میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت اور مہارت ہے

Rashid Khan. Picture:INN
راشد خان۔ تصویر: آئی این این

 افغانستان کے سرکردہ اسپن گیند باز راشد خان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے کھلاڑیوں میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت اور مہارت ہے۔ پوری ٹیم کا خواب ورلڈ کپ جیتنا ہے۔افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اس وقت ٹی ۲۰؍انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے نمبر کے گیند باز ہیں۔ راشد خان اب تک اپنی ٹیم کے لئے درجنوں میچ جیت چکے ہیں لیکن افغانستان کا ریکارڈ صرف ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں اچھا ہے۔ تاہم افغانستان کی ٹیم غیر معمولی مواقع پر بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل چکی ہے۔ ایسی صورتحال میں راشد خان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے کھلاڑیوں میں ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے۔ پوری ٹیم کا خواب ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ راشد خان سے ان کے یو ٹیوب چینل ڈی آر ایس وتھ اشون میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ کوئی دوسروں کی زندگی بنانے کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہا ہے اور کوئی ایسا شخص ہے جو نوجوانوں کی زندگی بدل رہا ہے۔جو ان کی طرز فکر کو تبدیل کرنے اور مستقبل میں وہ کیا بننا چاہتے ہیں اس کی منصوبہ بندی میں مدد کر رہے ہیں ۔ایسے لوگ بھی ہیں جن کی دلچسپی کھیلوں میں نہیں ہے اوروہ زیادہ تر دوسری سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ملک کے لئے بھی اچھی نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ان کی تبدیلی میں مدد کرنے والا شخص ہوں۔ افغانستان کے سب سے کامیاب کھلاڑی سمجھے جانے والے راشد خان نے کہا کہ ابھی ٹیم افغانستان کی کیا خواہش ہے اور ملک کے عوام کیا توقع کر رہے ہیں ، میرے خیال میں ہماری  سب سے بڑی کامیابی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنا ہونی چاہئے۔ ہمارے پاس تمام صلاحیتیں اور قابلیت موجود ہے۔ ہمیں صرف اپنے آپ پر یقین کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تعلق  سے راشد خان نے کہا کہ  جب آپ اس ٹیسٹ (ہندوستان کے خلاف) کے بارے میں پوچھیں تو ہمیں وہاں اس لئے مایوسی ہوئی کیونکہ ہمارے پاس بڑی ٹیموں کے خلاف تجربہ نہیں تھا۔ ہمیں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ہندوستان کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کو یاد کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ پورے ملک کا سب سے بڑا خواب ایک مکمل ممبر ٹیم کہلانے اور ٹیسٹ میچ کھیلنا تھا جب ہم آپ کی ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے تو ہم نے ایسا نہیں کیا۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ سب کی توجہ پہلے چوکے ، پہلا رن ، پہلا چھکا جیسے چیزوں پر مرکوز تھی۔ ہمارے کھلاڑی ٹی ۲۰؍ کے لئے جانے جاتے ہیں۔میرا اور میرے ملک کا ایک ہی خواب ہے کہ ایک دن ہم ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ چمپئن ہوں گے۔ یہ افغانستان کی کرکٹ اور ہم سب کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔ راشد نے۷۱؍ ون ڈے میں۱۳۳؍ اور۴۸؍ ٹی  ۲۰؍ انٹرنیشنل میں ۸۹؍وکٹ  لئے  ہیں۔خیال رہے کہ راشد خان انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) میں سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہیں  اور وہ اس ٹیم کے اسٹار گیندباز ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK