Inquilab Logo

روی شاستری نے محمد سمیع کو ٹیم انڈیا میں شامل نہ کرنے پرناراضگی ظاہرکی

Updated: September 08, 2022, 1:38 PM IST | Agency | Dubai

سابق کوچ نے کہا کہ بمراہ کی غیر موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے دوسرے بہترین گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا

Mohammed Shami .Picture:INN
محمد سمیع ۔ تصویر:آئی این این

ٹیم انڈیا کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے ہندوستان کی مسلسل ۲؍ شکست کے بعد محمدسمیع کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔  ٹیم انڈیا کے سابق کوچ نے محمدسمیع کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر سلیکٹرس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب جسپریت بمراہ ایشیا کپ نہیں کھیل رہے تھے تو اس کے بعد بھی ٹیم مینجمنٹ نے دوسرے بہترین گیندبازوں کو  ٹیم میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ انہوں نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محمدسمیع گھر میں بیٹھے ہیں یہ سوچ کر ان کا سر چکرا رہا ہے۔
 منگل کو سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا کی شکست سے ناراض شاستری نے کہا کہ اگر آپ کو جیتنا ہے تو بہتر تیاری کرنی ہوگی۔ میرے خیال میں ٹیم کا انتخاب بہتر ہو سکتا تھا۔ خاص طور پر جب بات تیز گیند بازوں کی ہو۔ آپ جانتے ہیں کہ دبئی کے حالات کیسے ہیں، یہاں اسپنرس کیلئے کچھ زیادہ نہیں ہے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ آپ یہاں صرف ۴؍ تیز گیند بازوں کے ساتھ آئے ہیں، جن میں سے ایک ہاردک پانڈیا ہے۔ محمد سمیع جیسا  بہترین گیندباز گھر میں بیٹھا ہے اور مجھے یہ سوچ کر غصہ آرہا ہے۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم سے باہر رکھنا سمجھ میں نہیں آرہا۔ میچ کے بعد روی شاستری نے کہا کہ ٹیم میں ایک گیند باز کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف آر اشون جلد بولنگ کر سکتے تھے۔ اس کے بعد دیپک ہڈا کو بھی موقع دیا  جا سکتا تھا۔ شاستری نے کہا کہ سمیع کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں ہونا چاہئے۔ انہیں آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ اس بیچ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ میں ایک ہی طرح کا گیندباز نہیں چاہئے ۔گمبھیر نے کہا کہ بھونیشور کمار، دیپک چاہر اور ہرشل پٹیل کی رفتار زیادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے پاس تیز رفتار ہے۔ سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے ایشیا کپ کا تو سمجھ نہیں آیا اس کے باوجود  اب سمیع کو آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئندہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہئے۔ وہ آسٹریلیا کے میدانوں پر ایک بڑا میچ ونر ثابت ہوں گے اور وہاں ان کا ریکارڈ اچھا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK