Inquilab Logo

آرسی بی نے پنجاب کنگز کو ۴؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: March 26, 2024, 4:02 PM IST | Agency | Bengaluru

وراٹ کوہلی کے دھماکہ خیز ۷۷؍ رن اور دنیش کارتک کے آخری اوورس میں۱۰؍ گیندوں پرناٹ آؤٹ ۲۸؍ رن کی زبردست اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

وراٹ کوہلی کے دھماکہ خیز ۷۷؍ رن اور دنیش کارتک کے آخری اوورس میں۱۰؍ گیندوں پرناٹ آؤٹ ۲۸؍ رن کی زبردست اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے میچ میں پنجاب کنگز کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
۱۷۷؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلور کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے اوور میں ۳؍ رن پر کپتان فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کیمرون گرین بھی ۳؍ رن پر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے بازوں کو کگیسو ربادا نے آؤٹ کیا۔ رجت پاٹیدار نے وراٹ کوہلی کے ساتھ کچھ وقت کےلئے  اننگزکو سنبھالا۔ لیکن وہ بھی۱۱؍ویں اوور میں ۱۸؍  رن پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد گلین میکسویل بھی ۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی نے۴۹؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ٹیم کیلئے  سب سے زیادہ۷۷؍ رن بنائے۔ انوج راوت ۱۱؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہیپال لومرور نے ۸؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ  ۱۷؍رن بنائے۔ وہیں دنیش کارتک نے۱۰؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۸؍ رن کی ناٹ آؤٹ  اننگز کھیلی۔ بنگلورو نے۱۹ء۲؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۱۷۸؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ پنجاب کنگز کی جانب سے کگیسو ربادا اور ہرپریت برار نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہرشل پٹیل اور سیم کرن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کپتان شکھر دھون کی۴۵؍ رن اور ششانک سنگھ کی ۲۱؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کیلئے ۱۷۷؍ رن کا ہدف دیا تھا۔پیر کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے  اتری پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں اوپنر جونی بیریسٹو ۸؍ رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ نے اننگز کو سنبھالا۔ ۹؍ویں اوور میں میکسویل نے پربھسمرن سنگھ کو انوج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔ سنگھ نے۱۷؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ شکھر دھون نے۳۷؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ۴۵؍ رن بنائے۔ لیام لیونگ اسٹون ۱۷؍  رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جیتیش شرما نے۲۰؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۲۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔ انہیں سراج نے آؤٹ کیا۔ سیم کرن نے۱۷؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں کی مدد سے ۲۳؍ رن بنائے۔ ششانک سنگھ ۸؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۱؍ رن اور ہرپریت برار ۲؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگز نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۱۷۶؍ رن بنائے۔ بنگلورو کی جانب سے گلین میکسویل اور محمد سراج نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ یش دیال اور الزاری جوزف نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK