• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی آمد، ہسپانوی سپر کپ کا سنسنی خیز آغاز

Updated: January 07, 2026, 9:01 PM IST | Riyadh

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہسپانوی فٹ بال کے بڑے مقابلے کے لیے میدان سج گیا۔ اسپینش سپر کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں شرکت کے لیے دنیا کے دو مشہور کلبز، ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیمیں منگل کو جدہ پہنچ گئیں۔

Vini Junior.Photo:INN
ونی جونیئر۔ تصویر:آئی این این

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہسپانوی فٹ بال کے بڑے مقابلے کے لیے میدان سج گیا۔ اسپینش سپر کپ  کے سیمی فائنلز اور فائنل میں شرکت کے لیے دنیا کے دو مشہور کلبز، ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیمیں منگل کو جدہ پہنچ گئیں۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈرڈ کے حریف کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب کی روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو عربی قہوہ پیش کیا گیا، جس سے کھلاڑی کافی لطف اندوز نظر آئے۔
ٹورنامنٹ کا فارمیٹ انتہائی دلچسپ ہے، جس میں چار بڑی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی: پہلا سیمی فائنل بدھ کو بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو میڈرڈ کے دو روایتی حریفوں، ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جہاں دونوں سیمی فائنلز کے فاتح آمنے سامنے ہوں گے۔

تمام میچز شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے النمہ بینک اسٹیڈیم (Alinma Bank Stadium) میں منعقد ہوں گے۔ تمام مقابلے مقامی وقت کے مطابق رات۱۰؍بجے شروع ہوں گے۔سعودی عرب میں اسپینش سپر کپ کا انعقاد فٹ بال کے مداحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ جدہ میں فٹ بال کا بخار عروج پر ہے اور دنیا بھر کی نظریں جمعرات کو ہونے والے میڈرڈ ڈربی  پر جمی ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جان توڑ مقابلہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا اور لینووو نے فٹ بال اے آئی متعارف کروا دی

مانس دھامنے کی شاندار جیت
ہندوستانی ٹین ایجر مانس دھامنے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلورو اوپن چیلنجر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے راؤنڈ آف ۱۶؍ کے سنسنی خیز مقابلے میں قزاخستان کے وائلڈ کارڈ کھلاڑی بیبیت زُکایوف کو شکست دی۔سینٹر کورٹ پر کھیلے گئے اس مقابلے میں دھامنے نے بہترین حکمتِ عملی، صبر اور مضبوط ذہنی توازن کا مظاہرہ کیا۔ زُکایوف کی طاقتور سروس کے باوجود نوجوان  ہندوستانی کھلاڑی نے اہم لمحات میں درست فیصلے کیے اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک بچن مر چکے تھے تو فلم ’’دہلی ۶‘‘ کا کلائمیکس کیوں بدلا؟ ڈائریکٹر نے حقیقت بتا دی

اعداد و شمار کے لحاظ سے بھی دھامنے نے برتری ثابت کی، انہوں نے اہم پوائنٹس پر بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دباؤ قائم رکھا۔ یہ جیت چیلنجر سرکٹ پر ان کی اب تک کی نمایاں کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔کو ارٹر فائنل میں رسائی کے ساتھ مانس دھامنے نے خود کو ہندوستان کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت ٹینس کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے اور آئندہ مقابلوں کے لیے ان کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK