• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

معروف کرکٹ امپائر ڈکی برڈ چل بسے

Updated: September 23, 2025, 8:02 PM IST | London

لیجنڈری کرکٹ امپائر ڈکی برڈ۹۲؍ برس کی عمر میں چل بسے۔ان کے انتقال کی خبر کا اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔ اسکائی اسپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے معروف امپائر ڈکی برڈ۹۲؍ برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر کا باضابطہ اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔

Dickie Bird.Photo:PTI
ڈکی برڈ۔ تصویر:پی ٹی آئی

لیجنڈری کرکٹ امپائر ڈکی برڈ۹۲؍ برس کی عمر میں چل بسے۔ان کے انتقال کی خبر کا اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔  اسکائی اسپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے معروف امپائر ڈکی برڈ۹۲؍ برس کی عمر میں چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر کا باضابطہ اعلان یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا۔ وہ اپنے امپائرنگ کریئر کے دوران کرکٹرس اور عوام میں بے حد مقبول تھے۔  ڈکی برڈ کا شمار کرکٹ کے مشہور ترین امپائروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے۶۶؍ ٹیسٹ میچ اور۶۹؍ ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام  دیئے۔ ان میں تین ایک روزہ عالمی کپ کے فائنلز بھی شامل ہیں۔

ہیرالڈ ڈینس `ڈکی  برڈ ایم بی ای او بی ای کرکٹ کے مشہور ترین امپائروں میں سے ایک بن گئے، جنہوں نے۶۶؍ ٹیسٹ اور۶۹؍ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ساتھ ساتھ ۳؍ورلڈ کپ فائنلز میں فرائض انجام  دیئے۔  انہوں نے اپنے بین الاقوامی امپائرنگ کریئر کا آغاز۵؍ جولائی۱۹۷۳ء کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ سے کیا تھا۔ آخری بار وہ ۱۹۹۶ء میں انگلینڈ اور ہندوستان  کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:کیا ہندوستان بمراہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آرام دے گا؟

ڈکی برڈ کو ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے خصوصی ایوارڈ ای بی ایم سے بھی نوازا جب کہ وہ کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی واحد شخصیت ہیں، جنہیںں۲۷؍ بار ملکہ برطانیہ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ آخری ملاقات میں وہ نیوزی لینڈ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر لندن پہنچے تھے۔  امپائرنگ کریئر شروع کرنے سے قبل ڈکی برڈ نے۹۳؍ فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے۔ وہ اپنے کریئر کے دوران کھلاڑیوں اور عوام میں کافی مقبول تھے۔ یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ڈکی برڈ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK