ویسٹ انڈیز کے خلاف۲۷؍ستمبر سے شروع ہونے والی یکروزہ سیریز کیلئے دونوں کھلاڑیوں پر غور کیا جائےگا، دھرو جوریل بھی مضبوط دعویدار ہوں گے۔
EPAPER
Updated: September 16, 2026, 12:03 PM IST | Agency | New Delhi
ویسٹ انڈیز کے خلاف۲۷؍ستمبر سے شروع ہونے والی یکروزہ سیریز کیلئے دونوں کھلاڑیوں پر غور کیا جائےگا، دھرو جوریل بھی مضبوط دعویدار ہوں گے۔
ہندوستانی قومی سلیکشن کمیٹی۱۶؍ستمبر بروز بدھ جب ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور ٹی-۲۰؍سیریز کیلئے ٹیم کا انتخاب کرے گی تو وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور فٹ ہوکر واپسی کرنے والے ہاردک پانڈیا کو شامل کئے جانے کے امکانات پر خصوصی طور پر غور ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ۲۷؍ستمبر سے شروع ہونے والی ۳؍ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب میں روہت شرما پر بھی خاص توجہ رہے گی۔ اجیت آگرکر کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی یہ موجودہ مدت کی آخری میٹنگ ہے۔آگرکر میٹنگ کیلئے دہلی میں ہوں گے اور امکان ہے کہ وہ بورڈ حکام سے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے کہ آیا ان کا معاہدہ ۲۰۲۷ء میں ہونے والےیک روزہ عالمی کپ تک بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:شیفالی ورما اور مندھانا کی سری لنکا کیخلاف ہاف سنچریاں
۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک سال سے کچھ زیادہ وقت باقی ہے اور روہت شرما کا مستقبل اب بھی زیر بحث ہے۔ روہت واضح کرچکے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، تاہم گزشتہ جولائی میں انگلینڈ دورے کے دوران ان کے ون ڈے مستقبل پر سوال اٹھے تھے۔ بعد میں بی سی سی آئی نے واضح کیا تھا کہ روہت ہندوستان کے ون ڈے منصوبوں کا حصہ رہیں گے۔ ہاردک پانڈیا کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی ۲۰؍ ستمبر کو متوقع ہے کیونکہ انہیں پہلے ہی ۶؍اکتوبر سے پڈوچیری میں آسٹریلیا’اے‘ کے خلاف انڈیا’ اے‘ کی ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے منتخب کیا جا چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچوں کا آغاز ۲۷؍ ستمبر سے ترواننت پورم میں ہوگا اور سلیکشن کمیٹی کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پانڈیا ون ڈے میں ۱۰؍ اوور گیند بازی کرنے اور ۵۰؍ اوور تک فیلڈنگ کرنے کیلئے تیار ہیں یا نہیں۔
اگر پانڈیا دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو سلیکشن کمیٹی کیلئے تیز گیند بازی کرنے والے آل راؤنڈرز کی کمی مسئلہ بن سکتی ہے۔ دوسرا آپشن نتیش کمار ریڈی ون ڈے سیریز کے دوران ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جاپان میں ہوں گے۔ تیسرے اور چوتھے آپشن سریانش شیڈگے اور وینکٹیش ایرفی الحال زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز میں نمیبیا کو کلین سویپ کیا
پنت اور راہل میں ٹکر
آئی پی ایل میں رشبھ پنت کی خراب کارکردگی کے باعث انہیں ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑا اور ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ نہیں ملی لیکن ایشان کشن کے جاپان میں ہونے کی وجہ سے اس باصلاحیت بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ۱۵؍ رکنی ٹیم میں موقع مل سکتا ہے۔ ان کے انتخاب کے باوجود کے ایل راہل یک روزہ ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر پہلی پسند رہیں گے۔ شریاس ایرکی عدم موجودگی میں راہل کویک روزہ ٹیم کا نائب کپتان بھی بنایا جا سکتا ہے۔
اگر پنت کو موقع نہیں ملتا تو سلیکٹرز دھروجوریل کو منتخب کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں پنت کو ایرانی کپ میں ریسٹ آف انڈیا کی کپتانی کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ شریس ایر کے ایشین گیمز میں شامل ہونے کی وجہ سے کپتان شبھ من گل، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے بعد رتوراج گائیکواڑ کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کا موقع مل سکتا ہے۔ یشسوی جیسوال ریزرو اوپنر ہوں گےجبکہ مڈل آرڈر کے ریزرو بلے باز رجت پاٹیدار ہوں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد گائیکواڑ اور پاٹیدار دونوں کے انڈیا’اے‘ کی جانب سے کھیلنے کا امکان ہے۔ گائیکواڑ کو اس کے لئے کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کے لئے منتخب نہ کئے گئے رویندر جڈیجہ کو دوبارہ ٹیم میں بلایا جا سکتا ہے۔