Updated: September 13, 2026, 9:04 PM IST
| New Delhi
بیورن فورٹوئن (چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد جارڈن ہرمن (۷۷؍رن) اور کونر ایسٹر ہاؤزن (ناٹ آؤٹ ۶۸؍رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ مقابلے میں نمیبیا کو ۱۷۱؍ گیندیں باقی رہتے نو وکٹوں سے ہرا کر بڑی جیت درج کی۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس
بیورن فورٹوئن (چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد جارڈن ہرمن (۷۷؍رن) اور کونر ایسٹر ہاؤزن (ناٹ آؤٹ ۶۸؍رن) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے اتوار کو تیسرے ایک روزہ مقابلے میں نمیبیا کو ۱۷۱؍ گیندیں باقی رہتے نو وکٹوں سے ہرا کر بڑی جیت درج کی۔ اسی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز ۰۔۳؍ سے اپنے نام کر لی۔
یہ بھی پڑھئے:’’حیوان‘‘نے پریہ درشن کی غیرمزاحیہ فلموں کے کمزورباکس آفس ریکارڈکو دراز کردیا
۱۵۷؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کو جارڈن ہرمن اور کونر ایسٹر ہاؤزن کی اوپننگ جوڑی نے تیز شروعات دلائی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے ۱۵۰؍ رنز کی شراکت داری ہوئی۔ ۲۱؍ویں اوور میں والڈو اسمتھ نے جارڈن ہرمن کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ جارڈن ہرمن نے ۵۹؍ گیندوں میں ۱۳؍ چوکوں کی مدد سے ۷۷؍رنز کی اننگز کھیلی۔ ۲۲؍ویں اوور کی تیسری گیند پر ڈیوڈ بریوس نے چھکا لگا کر جنوبی افریقہ کو یہ بڑی جیت دلائی۔ کونر ایسٹر ہاؤزن نے ۶۸؍ گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۶۸؍ رن کی اننگز کھیلی۔ والڈو اسمتھ نمیبیا کی طرف سے واحد کامیاب گیند باز رہے۔
یہ بھی پڑھئے:میسی کا شاندار گول بھی انٹر میامی کو نیش وِل کے خلاف فتح نہ دلا سکا، مقابلہ برابری پرختم
اس سے پہلے اتوار کو جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کر رہی نمیبیا کو۲ء۳۶؍ اوورز میں ۱۵۶؍ رنز کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا۔ نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نمیبیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے۱۹؍ رنز کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ مائیکل وین لنگین (دو) اور یان فرائلنک (دو) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد الیگزینڈر بوزینگ فالشینک اور لورین اسٹین کیمپ کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے ۵۳؍ رنز کی شراکت داری ہوئی۔ ۲۱؍ویں اوور میں فورٹوئن نے لورین اسٹین کیمپ ۲۳؍ رن کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اسی اوور میں الیگزینڈر بوزینگ فالشینک ۳۱؍ رن آؤٹ ہو گئے۔ ۲۳؍ویں اوور میں فورٹوئن نے جیرارڈ ایراسمس (تین) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقی گیند بازی اٹیک کے سامنے زین گرین۳۳؍ رنز کو چھوڑ کر نمیبیا کا کوئی بھی بلے باز ٹک کر نہ کھیل سکا۔ میکس ہائنگو ۲۰؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اس دوران چھ گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ۳۷؍ویں اوور کی دوسری گیند پر وینا مفاکا نے زین گرین ۳۳؍ رنز کو آؤٹ کر کے نمیبیا کی اننگ کا ۱۵۶؍ رنز کے اسکور پر خاتمہ کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے لیے بیورن فورٹوئن نے چار وکٹیں لیں۔ وینا مفاکا اور اے پیٹر کو دو دو وکٹیں ملیں۔ کوربن بوش نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔