Inquilab Logo

رابرٹ لیوانڈوسکی میامی میں بارسلونا فٹبال کلب میں شامل

Updated: July 19, 2022, 2:27 PM IST | Agency | Miami

بائرن میونخ میں ۸؍سال گزارنے کے بعد رابرٹ لیوانڈوسکی نے بارسلونا فٹبال کلب سے معاہدہ کرلیا۔پری سیزن میچ کھیلنے کیلئے میامی پہنچے

Robert Lewandowski .Picture:INN
رابرٹ لیوانڈوسکی ۔ تصویر: آئی این این

پہلے ہی بارسلونا فٹبال کلب کی جرسی پہننے والے رابرٹ لیوانڈوسکی اسکواڈ میں شامل ہونے کیلئے میامی پہنچ گئے ہیں۔ جلد ہی ان کا میڈیکل ٹیسٹ ہوگا اور اس کے بعد وہ معاہدہ پر سائن کریں گے۔ ان کا پری سیزن میں ہونے والے میچوں میں شرکت کرنے کا بھی امکان ہے۔ خیال رہے کہ وہ اس سے قبل بائرن میونخ فٹبال کلب کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے ۸؍سال تک بائرن کی جانب سے خطاب جیتا ہے۔ 
 اس وقت بارسلونا فٹبال کلب کی ٹیم امریکہ کے دورے پر ہے جہا ںوہ پری سیزن مقابلوں میں شرکت کررہی ہے۔ لیوانڈوسکی نے میامی سے ایک ویڈیوپیغام میں کہا’’میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کرکے بہت خوش ہوں۔ ‘‘ یہ ویڈیو پیغام بارسلونا فٹبال کلب نے جاری کیاہے۔ اسپین کے فٹبال کلب نے بائرن  میونخ سے رابرٹ کیلئے معاہد ہ کیاہے۔ بارسلونا نے پولینڈ کے اسٹار کھلاڑی کیلئے ۵۰؍ ملین یوروز خرچ کئے ہیں۔   بارسلونا کی ٹیم اس وقت میامی میں پریکٹس کررہی ہے۔ وہ امریکہ کے دورے پر لاس ویگاس میں ریئل میڈرڈ سے مقابلہ کرے گی۔ ڈیلاس میں اٹلی کے فٹبا ل کلب یووینٹس سے اس کا مقابلہ ہوگا۔ نیوجرسی شہر میں بارسا کی ٹیم نیویارک ریڈبُل ٹیم سے کھیلے گی۔ ۳۳؍سالہ رابرٹ نے بائرن میونخ کی جانب سے بنڈس لیگا میں بہت اچھا مظاہرہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK