Inquilab Logo

میسی اپنی ٹیم کو عالمی چمپئن  بنائیں گے: رابرٹ لیوانڈوسکی

Updated: November 16, 2022, 1:16 PM IST | Agency | Doha

 فیفا ورلڈ۲۰۲۲ء کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فٹبال کی دنیا کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ۲۰؍ نومبر سے قطر میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

Robert Lewandowski .Picture:INN
رابرٹ لیوانڈوسکی ۔ تصویر:آئی این این

 فیفا ورلڈ۲۰۲۲ء کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فٹبال کی دنیا کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ۲۰؍ نومبر سے قطر میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل فٹبال ماہرین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے بارے میں پیش گوئی کر رہے ہیں۔ دریں اثناء ایف سی بارسلونا کے فارورڈ رابرٹ لیوانڈوسکی  کا خیال ہے کہ لیونل میسی کی ارجنٹائنا قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کو جیتنے کیلئے فیورٹ ہے۔ عالمی کپ میں پولینڈ کی کپتانی کرنے والے لیوانڈوسکی گروپ سی میں سعودی عرب، میکسیکو اور ارجنٹائنا کے ساتھ شامل ہیں اور پولینڈ کے اسٹرائیکر کا خیال ہے کہ ان کی گروپ ٹیم ارجنٹائنا ٹورنامنٹ کے لئے اچھی فٹ ہوگی۔لیوانڈوسکی نے کہا’’میرے خیال میں میسی کے ساتھ ارجنٹائنا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ میں سے ایک ہے۔ وہ۳۰؍ میچوں میں نہیں ہارے؛ وہ اچھا کھیلتے ہیں اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ بہت اچھی ٹیم ہے۔ ان کے پاس ایک منصوبہ ہے۔ جس کی وہ ایک گروپ کے طور پر پیروی کر رہے ہیں۔‘‘اہم بات یہ ہے کہ ارجنٹائنا  نے۲۰۱۹ء کے آغاز سے اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ ارجنٹائنا نے گزشتہ۳۵؍ میچوں میں ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے جو کہ فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔خیال رہے کہ  ارجنٹائنا نے روایتی حریف برازیل کو شکست دے کر ۲۰۲۲ء میں کوپا امریکہ کا ٹائٹل جیتا اور فائنل۲۰۲۲ء  میں یورپی چمپئن اٹلی کو صفر۔۳؍سے شکست دے دی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK