• Sat, 31 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعظم نے ملک بھر میں۱۲؍ باغبانی کلسٹر پروجیکٹوں کا آغاز کیا

Updated: October 31, 2026, 1:47 PM IST | Agency | Ahemdabad

ناسک کا سبزی کلسٹرپرائم فریش کے سپرد، ۱۲۵؍ کروڑ کی سرمایہ کاری سے زرعی بنیادی ڈھانچے کی تیاری کا منصوبہ۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
وزیر اعظم  مودی نے گجرات کے بناس کانٹھا ضلع سے ملک بھر میں۱۲؍باغبانی کلسٹرس کی زمینی سطح پر سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ پہل مرکزی وزارت زراعت و کسان بہبود کے تحت کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سی ڈی پی) کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت ناسک کے سبزی کلسٹر کوتیار کرنے کی ذمہ داری پرائم فریش لمیٹڈ کو سونپی گئی ہے۔ملک گیر سطح پر شروع  کئے گئے ان ۱۲؍ کلسٹر پروجیکٹوں کا دائرہ تقریباً۱ء۴۶؍ لاکھ ہیکٹر اراضی پر محیط ہے جس سے ایک لاکھ ۳۰؍ ہزار سے زائد کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
 
 
اس موقع پر ناسک ضلع کے نندور شنگوٹے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کسانوں اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے ورچوئل طور پر قومی سطح کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ 
واضح رہے کہ پرائم فریش نے اس منصوبے کے سلسلے میں نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ کے ساتھ گرانٹ معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ناسک کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تقریباً ۱۲۴؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔ اس رقم کو کسانوں کی سطح پر زرعی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔اس منصوبے کا مقصد کھیتوں سے منڈیوں تک ایک مربوط زرعی نظام قائم کرنا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK