اسٹار بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی واپسی فلاپ شو ثابت ہوئی اور اتوار کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ۷؍ وکٹ سے بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
EPAPER
Updated: October 19, 2025, 5:37 PM IST | Perth

ہندوستان نے کے ایل راہل (۳۸)، اکشر پٹیل (۳۱) اور نتیش کمار ریڈی (ناٹ آؤٹ ۱۹؍رن) کی بلے بازی کی بدولت۲۶؍ اوور میں ۹؍ وکٹ پر۱۳۶؍ رن بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لیے ۱۳۱؍ رن کا ہدف دیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نے۱ء۲۱؍ اوورس میں ۳؍ وکٹ پر ۱۳۱؍ رن بنا کر کامیابی حاصل کی اور ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مشیل مارش نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے۵۲؍ گیندوں پر ۴۶؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ انہوں نے میٹ رینشا کے ساتھ چوتھے وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت میں ۳۲؍رن جوڑے۔ میٹ رینشا نے۲۴؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ ۲۱؍رن بنائے۔ جوش فلپ نے ۲۹؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۳۷؍ رن بنائے۔ ٹریوس ہیڈ اور میتھیو شارٹ ۸۔۸؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کی جانب سے عرشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ: میکسیکومیں بکتر بند گاڑیوں اور حفاظتی انتظامات میں اضافہ
بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا مکمل طور پر ہندوستان پر حاوی رہا۔ انہوں نے پہلے ہندوستان کو ۲۶؍ اوورس میں۱۳۶؍رن تک محدود کیا، ڈی ایل ایس سسٹم کے ذریعے انہیں۱۳۱؍رن کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کو ہیڈ اور شارٹ کی صورت میں ابتدائی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا لیکن کپتان مشیل مارش نے آخر تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپ اور پھر رینشا کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے آسٹریلیا کو فتح تک پہنچا دیا۔ اوپٹس اسٹیڈیم میں یہ آسٹریلیا کی پہلی جیت بھی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو ٹاس ہارنے اور بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، ہندوستان کی شروعات خراب رہی۔ چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر روہت شرما (۸) کو گنوا بیٹھے۔ وہ جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر میٹ رینشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد مشیل اسٹارک نے وراٹ کوہلی کو ساتویں اوور کی پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین بھیج دیا۔ کپتان شبھ من گل ۱۰؍رن بنا کرآؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے۲۵؍رن کے اسکور پر۳؍ وکٹ گنوا دی تھیں۔ بارش پھر ۳۷؍ رن کے اسکور پر شروع ہوئی جس سے کھیل روکنا پڑا۔ بارش رکنے کے بعد میچ کو ۲۶؍ اوورس تک محدود کر دیا گیا۔ دریں اثنا، اکشر پٹیل اور کے ایل راہل نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے۳۹؍رن جوڑے۔
میتھیو کنمن نے ۲۰؍ویں اوور کی آخری گیند پر اکشر پٹیل کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ اکشر پٹیل نے۳۸؍ گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے۳۱؍رنز بنائے۔ کنمن نے واشنگٹن سندر (۱۱) کو بھی آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی بلے بازوں نے تیزی سے رن اسکور کرنے کی کوشش میں وکٹ گنوائیں۔ ہندوستان نے۲۶؍ اوور میں ۹؍ وکٹ پر۱۳۶؍ رن بنائے۔ نتیش کمار ریڈی۱۱؍ گیندوں پر۱۹؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جس میں دو چھکے بھی شامل تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، میتھیو کنمن اور مشیل اوون نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ مشیل اسٹارک اور ناتھن ایلس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔