ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کو سراہا، جس کی بدولت ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں ۱۳؍سال بعد کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 8:18 PM IST | Mumbai
ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کو سراہا، جس کی بدولت ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں ۱۳؍سال بعد کامیابی حاصل کی۔
ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان روہت شرما کی شاندار اننگز کو سراہا، جس کی بدولت ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں ۱۳؍سال بعد کامیابی حاصل کی۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں ممبئی انڈینز نے ۲۲۱؍ رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ہدف کے تعاقب میں روہت شرما نے ۷۸؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ریان رکلیٹن نے۸۱؍ رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر۱۴۸؍ رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس کی بدولت ممبئی نے ۲ء۱۹؍ اوورز میں ۴؍وکٹ ۲۲۴؍رن بنا کر میچ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھئے:اسپنرز کے جال میں پھنسی ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم کی شکست، آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ
میچ کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہاکہ ’’یہ طویل انتظار تھا۔ ہم ہمیشہ سیزن کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتے تھے، اور پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے۔‘‘ انہوں نے جدید ٹی۲۰؍ کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب بڑے سے بڑا اسکور بھی قابلِ تعاقب ہوتا ہے، تاہم بولرز نے کولکاتا کو ۲۵۰۔۲۴۰؍رن تک جانے سے روک کر اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈالر کے مقابلے میں روپیہ پہلی بار ۹۵؍ سے تجاوز کر گیا
پانڈیا نے روہت شرما اور رکلیٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ٹیم نے ان پر اعتماد برقرار رکھا، جو کامیاب ثابت ہوا۔ انہوں نے روہت شرما کے بارے میں کہاکہ ’’جب بھی میں روہت کو کھیلتے دیکھتا ہوں تو ان کے شاٹس سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ وہ غیر معمولی اور شاندار کھلاڑی ہیں۔‘‘اس کے علاوہ انہوں نے آل راؤنڈر شاردُل ٹھاکر کی بھی تعریف کی ، جنہوں نے۳؍ وکٹ پر ۳۹؍ کی عمدہ بولنگ کر کے کولکاتا کے اسکور کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔