Inquilab Logo Happiest Places to Work

بال ٹیمپرنگ کیس میں فخر زمان پر پابندی لگ سکتی ہے

Updated: March 30, 2026, 8:58 PM IST | Karachi

فخر زمان نے اتوار کے روز پی ایس ایل ۲۰۲۶ء کے میچ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے ہاتھوں چار وکٹ سے شکست کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کی یہ واردات سامنے آئی تھی۔ یہ واقعہ کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے دوران آخری اوور کے آغاز میں پیش آیا۔

Fakhar Zaman.Photo:INN
فخر زمان۔ تصویر:آئی این این

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)۲۰۲۶ء میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پاکستان کے اسٹار کھلاڑی فخر زمان پر کم از کم ایک میچ کی پابندی لگ سکتی ہے۔ فخر زمان نے اتوار کے روز پی ایس ایل ۲۰۲۶ء کے میچ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے ہاتھوں چار وکٹ سے شکست کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کی یہ واردات سامنے آئی تھی۔ یہ واقعہ کنگز کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے دوران آخری اوور کے آغاز میں پیش آیا۔
اس وقت میدان میں موجود امپائر فیصل آفریدی نے حارث رؤف سے گیند معائنے کے لیے لے لی تھی، کیونکہ گیند شاہین شاہ آفریدی اور فخر کے درمیان ایک دوسرے کو پاس کی گئی تھی۔ فیصل نے دوسرے آن فیلڈ امپائر شرف الدولہ کے ساتھ طویل مشاورت کی اور دونوں نے گیند سے چھیڑ چھاڑ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے بدل کر نئی گیند لانے کا فیصلہ کیا۔ کنگز کو پانچ پنالٹی رنز دیے گئے اور ان کے بلے باز خوشدل شاہ اور اعظم خان کو دوسری گیند منتخب کرنے کی اجازت دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان کے مطابق قلندرز کے اس کھلاڑی پر لیول تھری کا جرم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن میں پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر کم از کم ایک میچ اور زیادہ سے زیادہ دو میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے۔ میچ ریفری روشن مہانامہ اگلے دو دنوں میں اس معاملے کی سماعت کریں گے اور فخر زمان اس الزام کا دفاع کریں گے۔ پانچ پنالٹی رنز کنگز کے لیے اہم ثابت ہوئے، کیونکہ انہوں نے آخری چھ گیندوں پر ۱۴؍ رنز کے ہدف کو چھ گیندوں پر نو رنز تک کر دیا۔ عباس آفریدی نے رؤف کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر میچ صرف دو گیندوں میں جیت لیا۔اس کے علاوہ کنگز کے حسن علی پر ۱۹؍ویں اوور میں حسیب اللہ کے وکٹ کا جشن منانے پر میچ فیس کا۱۰؍ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان کے عمل کو لیول ون کا جرم قرار دیا گیا، جس نے پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل ۵ء۲؍کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر نہیں ہے: ڈیرن لیہمن


پی سی بی کا نسیم شاہ پر ۲؍ کروڑ روپے جرمانہ عائد
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیزگیندباز نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ۲؍ کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کو۲۷؍ مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد معاملے کی سماعت تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کی۔

یہ بھی پڑھئے:۱۱؍دن بعد’’دُھرندھر۲‘‘ کا نیا ورژن ریلیز، آدتیہ دھر کی پیک ڈیٹیلنگ میں غلطی ہوئی تھی


پی سی بی کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران نسیم شاہ کی غیر مشروط معافی کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔ تحقیقات اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے قرار دیا کہ نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں اور سوشل میڈیا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق ان خلاف ورزیوں پر کھلاڑی کے خلاف ۲؍ کروڑ روپے مالی جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK