ہندوستانی کپتان روہت ۱۰؍ہزار رن نہیں بناسکے۔ پاکستان کے خلاف ایشیاکپ کے میچ میں ٹیم انڈیا کے کپتان نےنصف سنچری بنائی۔
EPAPER
Updated: September 11, 2023, 1:10 PM IST | Agency | Colombo
ہندوستانی کپتان روہت ۱۰؍ہزار رن نہیں بناسکے۔ پاکستان کے خلاف ایشیاکپ کے میچ میں ٹیم انڈیا کے کپتان نےنصف سنچری بنائی۔
ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ روہت نے۴۹؍ رن پر ۵۶؍رن کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے۶؍چوکے اور۴؍چھکے لگائے۔ اس دوران روہت ون ڈے میں تاریخ رقم کرنے سے محروم ہوگئے۔
درحقیقت اگر روہت شرمامزید۲۲؍ رن بنا لیتے تو وہ ون ڈے کرکٹ میں ۱۰؍ ہزار رن مکمل کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن جاتے۔ تاہم روہت نے یہ بڑا موقع اس وقت گنوا دیا جب وہ شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے جن بلے بازوں نے ون ڈے میں ۱۰؍ ہزار رن کا ہندسہ حاصل کیا ہے ان میں سچن تینڈولکر ،وراٹ کوہلی، سورو گنگولی، ایم ایس دھونی اور راہل دراوڑ شامل ہیں ۔روہت شرما نے پاکستان کے خلاف۵۶؍ رن کی اننگز کھیلی اور ایشیا کپ میں یہ۹؍ واں موقع ہے جب انہوں نے۵۰؍ سے زیادہ کی اننگز کھیلنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کی طرف سے سچن تینڈولکر کے ساتھ وہ سب سے زیادہ۵۰؍ سے زیادہ کی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ اس معاملے میں کمارا سنگاکارا پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے۱۲؍ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ روہت نے اپنے کریئر کی۵۰؍ ویں نصف سنچری مکمل کی ہے اور بطور سلامی بلے باز یہ ان کی۳۷؍ ویں نصف سنچری رہی۔ انہوں نے ابتک بطور سلامی بلے باز ایک روزہ میچ میں ۱۵۹؍اننگز میں ۲۸؍ سنچری اور ۳۷؍ نصف سنچری مکمل کی ہیں ۔
میچ میں بارش کا رخنہ، آج ہند۔پاکستان مقابلہ کھیلا جائے گا
کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں اتوار کو ایشیا کپ کے تیسرے سپر۴؍ میچ میں ہندوستان بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کے خلاف۲۴ء۱؍ اوور میں ۲؍وکٹ پر ۱۴۷؍ رن بناکر مضبوط پوزیشن پر ہے۔بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔ اس وقت وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل ابھی کریز پر موجود تھے۔جب بارش تھوڑی کم ہوگئی تو امپائرس نے معائنہ کیا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد امپائرس نے ساڑھے۷، ۸؍ اور ساڑھے ۸؍بجے ۳؍ بار میدان اور پچ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد ۸؍بجکر ۴۵؍منٹ پر فیصلہ کیا گیا کہ یہ میچ ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیر کو یہ میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اتوار کو جہاں روکا گیا تھا پیر کووہیں سے شروع ہوگا۔
اس سے قبل روہت شرما اور شبھمن گل نے ہندوستان کو تیز شروعات دی۔ دونوں نے پہلے پاور پلے میں ہی۵۰؍ رن کی شراکت کی۔ پاور پلے کے بعد روہت شرما نے شاداب خان کی گیندوں پر ۳؍ چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ روہت نے کریئر کی۵۰؍ویں نصف سنچری مکمل کی تاہم ۵۶؍ رن بنانے کے بعد وہ شاداب خان کا شکار بن گئے۔ روہت کے وکٹ کے ساتھ ہی شبھمن کے ساتھ ان کی۱۲۱؍ رن کی شراکت بھی ٹوٹ گئی۔ دونوں نے گزشتہ میچ میں نیپال کے خلاف۱۴۷؍ رن کی سنچری شراکت کی تھی۔ روہت- گل کی یہ۵؍ویں سنچری شراکت ہے۔ روہت کے بعد شبھمن گل بھی۱۸؍ویں اوور میں ۵۸؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ہندوستان اور پاکستان میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم
ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں ہندوستان اورپاکستان میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔پریماداسا اسٹیڈیم کے ’سی‘ اور ’ڈی‘ اپر بلاک کی قیمتایک ہزار سری لنکن روپے مقرر کر دی گئی ہے۔