سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما فی الحال ون ڈے کرکٹ میچ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ سابق آل راؤنڈر عرفان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ۲۰؍ اور ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے روہت شرما نے طویل عرصے تک ون ڈے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 8:25 PM IST | New Delhi
سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما فی الحال ون ڈے کرکٹ میچ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ سابق آل راؤنڈر عرفان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ۲۰؍ اور ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے روہت شرما نے طویل عرصے تک ون ڈے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بارے میں اطلاعات ہیں، جو ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، اب وہ ون ڈے فارمیٹ سے بھی ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ ادھر سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما ابھی ون ڈے کرکٹ میچ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ سابق آل راؤنڈر عرفان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ۲۰؍ اور ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے روہت شرما نے طویل عرصے تک ون ڈے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
پٹھان نے کہا کہ کھیل کے لیے وقت نکالنا ایک چیلنج ہوگا۔ پٹھان نے سونی اسپورٹس کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’’یہ نیا (فٹنیس) ٹیسٹ واضح طور پر آسان نہیں ہے۔ اس لیے ایک بار جب آپ اسے پاس کر لیتے ہیںتو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی فٹنیس اعلیٰ سطح پر ہے۔ میں نے ان (روہت) کے ساتھ طویل بات چیت کی جہاں تک ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جاننے کا تعلق ہے، وہ بہت خواہشمند ہیں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ کھیلتے رہیں۔عرفان نے مزید کہا کہ جب تک کھلاڑی فٹ ہے، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن چیلنج اس کے لیے کھیلنے کا وقت نکالنا ہوگا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہندوستان کے لیے کھیلنا، حوصلہ افزائی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، چاہے وہ روہت، وراٹ کوہلی ہوں یا محمد سمیع... انہیں کھیلنے کا کتنا وقت ملے گا؟ وہ کسی بھی فارمیٹ میں کتنا کرکٹ کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں، یہ سبھی مستقبل کی باتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے:سہ رخی سیریز میں افغانی ٹیم کی پاکستان پر فتح
عرفان پٹھان نے ایشیا کپ کے لیے شبھ من گل کو ٹی ۲۰؍ ٹیم میں واپس لانے اور نائب کپتان بنانے کے فیصلے کو ٹیم کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ سے خود کو ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ میں ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی پہلی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گل کی طویل عرصے بعد ٹی ۲۰؍ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پٹھان نے کہا کہ گل نائب کپتان ہونے کی وجہ سے موجودہ کپتان سوریہ کمار یادو پر بھی کوئی دباؤ نہیں پڑے گا۔ پٹھان نے کہا کہ سوریہ کمار کی رضامندی کے بغیر گل کو نائب کپتان کے طور پر منتخب نہیں کیا جاتا۔