سعودی عرب کی سڑکوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک منفرد لاپتہ فرد ( کا پوسٹر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ اس پوسٹر میں کرسٹیانو رونالڈو کی روتے ہوئے تصویر لگائی گئی ہے اور عربی زبان میں طنزیہ جملے درج ہیں۔
EPAPER
Updated: February 06, 2026, 2:53 PM IST | Riyadh
سعودی عرب کی سڑکوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک منفرد لاپتہ فرد ( کا پوسٹر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ اس پوسٹر میں کرسٹیانو رونالڈو کی روتے ہوئے تصویر لگائی گئی ہے اور عربی زبان میں طنزیہ جملے درج ہیں۔
سعودی عرب کی سڑکوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک منفرد لاپتہ فرد ( کا پوسٹر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ اس پوسٹر میں کرسٹیانو رونالڈو کی روتے ہوئے تصویر لگائی گئی ہے اور عربی زبان میں طنزیہ جملے درج ہیں۔ یہ ۴۰؍ سالہ شخص حد سے زیادہ رونے کی کیفیت میں ہے اور اس کا خاندان اسے تلاش کر رہا ہے۔ یہ پوسٹر الریاض کے خلاف میچ میں رونالڈو کی شرکت نہ کرنے کے بعد مداحوں کے غم و غصے اور چھیڑ چھاڑ کے انداز کو ظاہر کرتا ہے۔
Missing poster of Cristiano Ronaldo in Saudi Arabia goes viral. Portuguese footballer was absent from Al Nassr’s most recent Saudi Pro League match. @gulf_news @Cristiano @AlNassrFC_EN @SaudiProMoves https://t.co/TGKwaDjBxx
— Gulf News Sport (@GulfNewsSport) February 4, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق، رونالڈو کی اس ناراضگی کی جڑیں حریف کلب الہلال کی جانب سے اسٹار فٹ بالر کریم بینزیما کو سائن کیے جانے میں پیوست ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ رونالڈو سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے دونوں کلبوں کو دی جانے والی حمایت میں عدم توازن پر ناخوش ہیں۔ وہ خاص طور پر اپنے سابق ساتھی کھلاڑی بینزیما کے الہلال میں شامل ہونے پر معترض ہیں، جو کہ اس وقت ٹائٹل کی دوڑ میں النصر کا سب سے بڑا حریف بن کر ابھرا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لتا منگیشکرکے گیت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں
رونالڈو کی غیر موجودگی کے باوجود النصر نے ہمت نہ ہاری اور الریاض کے خلاف ۰۔۱؍گول سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس جیت کے بعد النصر پوائنٹس ٹیبل پر الہلال سے محض ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ تاہم، اب سب کی نظریں جمعہ کو الاتحاد کے خلاف ہونے والے بڑے مقابلے پر لگی ہیں کہ آیاسی آر۷؍میدان میں واپسی کرتے ہیں یا ان کے سعودی عرب چھوڑنے کی قیاس آرائیاں حقیقت کا روپ دھار لیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:راجپال یادو کا چیک باؤنس معاملہ:پانچ کروڑ کا قرض، چھ ماہ کی جیل اور اب خود سپردگی
رونالڈو ناراض ہیں کہ الہلال نے الاتحاد سے کریم بینزیما کو سائن کیا جبکہ جنوری کی ونڈو میں النصر میں صرف ایک نوجوان عراقی مڈفیلڈر، حیدرعبدالکریم شامل ہوئے۔ الہلال سعودی پرو لیگ میں النصر سے ایک پوائنٹ آگے ہے اور رونالڈو چاہتے تھے کہ ان کا کلب ونڈو کے دوران زیادہ پرعزم نظر آئے کیونکہ وہ پہلی بار سعودی ٹائٹل جیتنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ پی آئی ایف دیگر کلبوں کو ترجیح دے رہا ہے، سعودی عرب میں فٹبال کھلا ہے اور اب کلبز کو سرمایہ کار خرید رہے ہیں۔