Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کو چیمپئن بنا دیا، دمک کو ہرا کر سعودی پرو لیگ کا خطاب جیتا

Updated: May 22, 2026, 10:02 PM IST | Riyadh

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو النصر فٹبال کلب کو سعودی پرو لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکا ٹائٹل جتا دیا۔ پرتگال کے اسٹار کھلاڑی نے دو گول کرتے ہوئے کلب کو دمک کے خلاف ۱۔۴؍گول سے کامیابی دلائی۔

Photo : X
تصویر: ایکس

کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کو النصر فٹبال کلب کو سعودی پرو لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکا ٹائٹل جتا دیا۔ پرتگال کے اسٹار کھلاڑی نے دو گول کرتے ہوئے کلب کو دمک کے خلاف ۱۔۴؍گول سے کامیابی دلائی۔ جنوری۲۰۲۳ء میں النصر سے جڑنے کے بعد رونالڈو کا یہ پہلا بڑا ٹائٹل ہے۔


یہ کلب کا۱۱؍واں لیگ ٹائٹل ہے جبکہ رونالڈو کی شمولیت کے بعد ال نصر نے اپنا پہلا خطاب جیتا ہے۔ النصر نے سیزن کے آخری میچ میں اپنے حریف ال ہلال پر دو پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گزشتہ ہفتے برازیل کے گول کیپر بینٹو کی اسٹاپیج ٹائم میں غلطی کے باعث النصر گھریلو چیمپئن شپ جیتنے سے محروم رہ گیا تھا اور ٹیم کو ال ہلال کے خلاف ۱۔۱؍گول سے ڈرا کھیلنا پڑا تھا۔ دوسری جانب، النصر کو اے ایف سی چیمپئن لیگ ٹو کے فائنل میں گامبا اوساکا کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھئے : فرینچ اوپن ۲۰۲۶ء میں ثانیہ مرزا کا دھماکہ دار کردار

جارج جیسس کی ٹیم نے آخرکار کنگ سعود یونیورسٹی اسٹیڈیم میں جدوجہد کرنے والی دمک کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔سادیو مانے نے بھی النصر کے لیے گول اسکور کیا، جبکہ جوآؤٹ فیلکس جمعرات کو رونالڈو کے ساتھ میدان میں نظر آئے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مانے نے النصر کی ۰۔۱؍گول کی برتری دلائی۔
ہاف ٹائم کے بعدکنگسلے کومن  نے النصر کی برتری ۰۔۲؍ گول کر دی۔ اس کے بعد رونالڈو نے اپنی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول کیے اور ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ رونالڈو نے اپنا پہلا گول ۶۰؍ویں منٹ میں فری کک کے ذریعے کیا، جبکہ۸۱؍ویں منٹ میں انہوں نے گول کیپر کو چکمہ دے کر خوبصورت گول اسکور کیا۔ یہ اس سیزن میں ان کے ۲۷؍ویں اور ۲۸؍ویں گول تھے۔ دمک کی جانب سے واحد گول میچ کے  ۵۸؍ویں منٹ میں کیا گیا۔ النصر کا دفاع بھی اس مقابلے میں کافی مضبوط دکھائی دیا۔

یہ بھی پڑھئے : ہندوستان کی انڈر ۱۸؍ خواتین ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

پانچ مرتبہ کے’بیلن ڈی اور‘ فاتح رونالڈو کو میچ ختم ہونے سے تین منٹ قبل شائقین کی جانب سے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے میدان سے باہر لے جایا گیا، جو ایک جذباتی لمحہ تھا۔ رونالڈو اب پرتگال، انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں گھریلو لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اب وہ فیفا ورلڈکپ ۲۰۲۶ء میں پرتگال کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ یہ ان کا چھٹا ورلڈ کپ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK