Inquilab Logo

رونالڈو کے۲؍گول، پرتگال کی فتح

Updated: October 18, 2023, 11:18 AM IST | Agency | Lisbon

یورو ۲۰۲۴ء کوالیفائنگ میں پرتگال کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے بوسنیا اور ہرزیگوینیا کو ۰۔۵؍ گول سے شکست دے دی۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کریسٹیانو رونالڈو. تصویر:آئی این این

یورو ۲۰۲۴ء کوالیفائنگ میں پرتگال کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے بوسنیا اور ہرزیگوینیا کو ۰۔۵؍ گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ۲؍گول کئے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔ پیر کی دیر رات ہونے والے میچ میں پرتگال کے کھلاڑیوں نے بوسنیا کے میدان میں شروعات ہی سے اپنے جارحانہ انداز کو برقرار رکھا۔ کرسٹیانو رونالڈو کو ۵؍ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور انہوں نے اسے گول میں تبدیل کردیا۔ میچ کے ۲۰؍ ویں رونالڈو نے جوآؤ فیلکس کی مدد سے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا۔ ۲۵؍ ویں منٹ میں برونو فرنانڈیس نے جی اناشیو کی مدد سے ٹیم کیلئے تیسرا گول کردیا۔ ۳۲؍ویں منٹ میں جے کینسیلو نے برونو فرنانڈیس کی مدد سے ٹیم کا چوتھا گول کیا۔ ۴۱؍ویں منٹ میں جوآؤ فیلکس نے اوٹاویو کی مدد سے ٹیم کا ۵؍واں گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا اور پرتگال کی ٹیم نے یہ میچ ۰۔۵؍سے جیت لیا۔ خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے پہلے ہی یورو کپ کیلئے کوالیفائی کرلیاہے اور وہ اب اپنے گروپ میں ٹاپ پر رہنا چاہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK